گرین لینڈ تنازعہ: 8 یورپی ممالک نے امریکا کے خلاف مشترکہ بیان جاری کر دیا
👁️ 179 بار دیکھا گیا
گرین لینڈ تنازعہ: 8 یورپی ممالک نے امریکا کے خلاف مشترکہ بیان جاری کر دیا
برسلز (ڈیلی اردو) ڈنمارک کے ملکیتی جزیرے گرین لینڈ پر امریکہ کے کنٹرول سے متعلق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دھمکیوں کے بعد آٹھ یورپی اقوام نے اتوار کے روز جاری کردہ اپنے ایک مشترکہ بیان میں ڈنمارک اور گرین لینڈ کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔
اسکینڈے نیویا کے ملک ناروے کے دارالحکومت اوسلو سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق ان آٹھ ممالک نے، جو سب کے سب مغربی دفاعی اتحاد نیٹو کے مکمل رکن بھی ہیں، اتوار 18 جنوری کے روز اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا، ’’نیٹو کے رکن ممالک کے طور پر ہم آرکٹک کے خطے کی سکیورٹی کو مضبوط تر بنانے کے لیے پرعزم ہیں اور ہمارے بحر اوقیانوس کے آر پار کے مفادات بھی مشترک ہیں۔ ہم ڈنمارک اور گرین لینڈ کے عوام اور ان کی حکومتوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔‘‘
یہ ممالک ڈنمارک، فن لینڈ، جرمنی، فرانس، نیدرلینڈز، ناروے، سویڈن اور برطانیہ ہیں۔ ان یورپی ممالک نے اپنے بیان میں مزید کہا، ’’(امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی طرف سے دی جانے والی) ٹیرفس کی دھمکیاں ٹرانس اٹلانٹک تعلقات کو متاثر کریں گی اور وہ یورپی امریکی روابط میں خطرناک تنزلی کا باعث بھی بنیں گی۔‘‘
ناروے کے وزیر اعظم کی تنبیہ
اسی دوران ناروے میں اوسلو سے موصولہ دیگر رپورٹوں میں ملکی وزیر اعظم جوناس گاہر سٹؤرے نے خبردار کیا ہے کہ گرین لینڈ کو امریکی کنٹرول میں لینے کی اپنی ذاتی خواہش کے پس منظر میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے متعدد یورپی ممالک کو جن اضافی ٹیرفس کی دھمکیاں دی ہیں، وہ ایکی نئی تجارتی جنگ کا پیش خیمہ ثابت ہوں گی اور اسی لیے ایسی دھمکیوں کے سلسلے میں بہت احتیاط سے کام لیا جانا چاہیے۔
ناروے کے وزیر اعظم کے الفاظ میں، ’’میری رائے میں ہمیں بہت محتاط رہنا چاہیے، تاکہ کوئی ایسی تجارتی جنگ نہ شروع ہو جائے، جو بعد میں قابو سے باہر ہو جائے۔ میرے خیال میں ایسا ہونے سے فائدہ کسی کو بھی نہیں ہو گا۔‘‘
یورپ بلیک میل نہیں ہو گا، ڈینش وزیر اعظم
اسی یورپی امریکی کشیدگی کے تناظر میں ڈنمارک کی خاتون وزیر اعظم میٹے فریڈرکسن نے بھی اتوار کے روز خبردار کرتے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیرفس سے متعلق دھمکیوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یورپ ایسے کسی دباؤ کے سامنے نہیں جھکے گا۔
میٹے فریڈرکسن نے ڈنمارک کی ایک نیوز ایجنسی کے ساتھ ایک انٹرویو میں کہا کہ یورپ ’’کسی بھی صورت بلیک میل نہیں‘‘ ہو گا۔ ان کا کہنا تھا، ’’وہ جو تنازعے کی تلاش میں ہیں، وہ ہم تو نہیں ہیں۔‘‘
ڈینش وزیر اعظم نے کہا، ’’آرکٹک کا جزیرہ گرین لینڈ ڈینش بادشاہت کا حصہ ہے، اور ڈنمارک کے نیٹو کا رکن ہونے کی وجہ سے گرین لینڈ بھی مغربی دفاعی اتحاد نیٹو ہی کا حصہ ہے۔‘‘
اسی دوران آئرلینڈ کے وزیر خارجہ نے بھی اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ گرین لینڈ کے مستقبل سے متعلق مذاکرات شروع کرنے کے لیے اپنی طرف سے دباؤ کے ذریعے کے طور پر امریکی صدر ٹرمپ نے متعدد یورپی ممالک کو یکم فروری سے جو 10 فیصد اضافی ٹیرف لگا دینے کی دھمکی دی ہے، وہ ’’قطعی ناقابل قبول‘‘ ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7409 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5132 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C