گلالئی اسماعیل کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور، پاسپورٹ واپس کرنےکاحکم
👁️ 124 بار دیکھا گیا
گلالئی اسماعیل کی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست منظور، پاسپورٹ واپس کرنےکاحکم
اسلام آباد (ڈیلی اردو) اسلام آباد ہائی کورٹ نے گلا لئی اسماعیل کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) سے نکالنے کی درخواست منظور کر لی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ نے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ گلا لئی اسماعیل کا ضبط کیا گیا پاسپورٹ بھی واپس کرنے کا حکم دے دیا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے پاسپورٹ حوالگی سے متعلق 15 صفحات پر مشتمل تحریری حکم نامہ جاری کر دیا۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ فریقین کو آزادی ہے اس روشنی میں قانون کے مطابق عمل کریں۔
گلا لئی اسماعیل انسانی حقوق کی سرگرم کارکن اور متعدد این جی ایز کی چیئرپرسن ہیں۔ انہیں انٹرنیشنل ہیومینسٹ اینڈ ایتھیکل یونین کے ‘ہیومینسٹ آف دے ایئر’ ایوارڈ اور شیراک فاؤنڈیشن کے امن ایوارڈ سے نوازا جا چکا ہے۔
گلالئی اسماعیل صوابی میں پیدا ہوئیں، وہ اسکول ٹیچر اور انسانی حقوق کے رکن محمد اسماعیل کی بیٹی ہیں۔ گلالئی اسماعیل نے 2002 میں قائد اعظم یونیورسٹی سے فلسفہ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔
گزشتہ سال گلا لئی اسماعیل کو وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے برطانیہ سے واپسی پر گرفتار کیا جس کے بعد ہیومن رائٹ ایکٹیوسٹ کو اینٹی ہیومن ٹریفیکنگ سیل کے حوالے کیا گیا تاہم 12 اکتوبر کو انہیں رہا کر دیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 227 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 267 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 513 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 456 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 323 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8963 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4813 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3574 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3467 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C