گلگت بلتستان: ہنزہ میں فرانسیسی پیراگلائیڈر لاپتا، تلاش جاری
👁️ 69 بار دیکھا گیا
گلگت بلتستان: ہنزہ میں فرانسیسی پیراگلائیڈر لاپتا، تلاش جاری
ہنزہ (ڈیلی اردو) گلگت بلتستان کے ضلع ہنزہ کے انتظامی مرکز علی آباد کے بالائی علاقے سے فرانسیسی پیراگلائیڈر زیویئر ایلین گزشتہ روز اڑان بھرنے کے بعد لاپتا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنزہ کے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ظہور احمد نے نجی ٹی وی ڈان نیوز کو بتایا کہ فرانسیسی پیراگلائیڈر نے 2 ہسپانوی پیراگلائیڈرز کے ساتھ اڑان بھری تھی۔
French paraglider Mr Xavier Alain gone missing in Hunza yesterday, suspected crashed near the hon pass around 5000 meter Aliabad, rescue teams searching the missing paraglider. pic.twitter.com/A38EV7CMjt
— Jamil Nagri (@jamilnagri) July 3, 2022
انہوں نے بتایا کہ کچھ دیر بعد ہسپانوی پیراگلائیڈرز ہنزہ کے علاقے گنیش میں اترے تاہم فرانسیسی پیراگلائیڈر لاپتا ہوگیا جس کی تلاش کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔
https://twitter.com/alysalmaan/status/1543543926753296384?t=o_LgosxEzP3FCsa7YdeFPg&s=19
انہوں نے مزید کہا کہ جس علاقے میں ہسپانوی پیراگلائیڈر اترا وہ خطرناک ہے اور ریسکیو اہلکاروں کو لاپتا پیراگلائیڈر کی تلاش میں دشواری کا سامنا ہوسکتا ہے۔
ڈپٹی کمشنر ہنزہ نے ایک بیان میں کہا کہ لاپتا پیراگلائیڈر کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ریسکیو ٹیموں میں ریسکیو 1122 کے اہلکار، پولیس اور مقامی رضاکار شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق دونوں ہسپانوی پیراگلائیڈرز بھی اپنے لاپتا ساتھی سے رابطہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
پیراگلائیڈرز 30 جون کو ہنزہ پہنچے تھے اور انہوں نے ایک مقامی ہوٹل میں قیام کیا۔
دریں اثنا نیپال سے تعلق رکھنے والے 2 کوہ پیماؤں نے نانگا پربت اور 2 فرانسیسی کوہ پیماؤں نے دیران چوٹی سر کر لی ہے۔
رپورٹس کے مطابق ’سمٹ قراقرم‘ کے منیجنگ ڈائریکٹر سخاوت حسین نے بتایا کہ جاپان سے تعلق رکھنے والے ناوکو وتنابے اور نیپال کے سانو شرپا نے ہفتے کی صبح 5 بجکر 14 منٹ پر 8 ہزار 126 میٹر بلند دنیا کے نویں بلند ترین پہاڑ نانگا پربت کو سر کیا۔
گزشتہ 10 برسوں میں اس پہاڑ کو صرف 29 بار سر کیا جا سکا ہے، تاہم رواں سال تقریباً 100 غیر ملکی کوہ پیما اس چوٹی کو سر کرنے کی کوشش کریں گے۔
گزشتہ 2 روز میں 9 کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ اس چوٹی کو سر کیا، مہم کی ٹیم کے مزید ارکان چوٹی سر کرنے کے لیے مہم کے آغاز کا ارادہ رکھتے ہیں کیونکہ اطلاعات کے مطابق پہاڑ پر موسم کی صورتحال 6 مئی تک صاف رہنے کا امکان ہے۔
دریں اثنا 2 فرانسیسی اسکائیرز اور کوہ پیما میتھیو مینادیر اور لیو سلیمیٹ نے نگر میں واقع 7 ہزار 266 میٹر بلند دیران چوٹی کو سر کیا اور بیس کیمپ واپس آگئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
افغانستان سے دہشتگردی کے خطرے پر پاکستان کا اقوام متحدہ میں سخت مؤقف، 4 ہزار 700 سے زائد پاکستانی ہلاک
17/September/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، 2 زخمی
17/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
یمن میں 2022 کی جنگ بندی کے بعد شدید ترین کشیدگی، الجوف میں جھڑپیں اور حوثی پیش قدمی
17/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
طائف میں حوثی ڈرون کے ملبے سے یمنی شہری ہلاک، پاکستانی سمیت دو افراد زخمی
17/September/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
شمالی کوریا کی جوہری حیثیت ناقابل واپسی ہے، کم یو جونگ
17/September/2026 👁️ 159 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں فوجی تعیناتی پر تاحال کوئی فیصلہ نہیں: جنوبی کوریا
17/September/2026 👁️ 203 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26310 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15554 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11841 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9149 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7431 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5199 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C