گنی بساؤ: فوج نے صدر کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا
👁️ 212 بار دیکھا گیا
گنی بساؤ: فوج نے صدر کو معزول کر کے اقتدار پر قبضہ کر لیا
بساؤ (ڈیلی اردو ) مغربی افریقی ملک گنی بساؤ میں فوجی افسران کے ایک گروہ نے صدر عمرو سساکو ایمبالو کو معزول کر کے اقتدار پر قبضے کا اعلان کر دیا ہے۔
ریڈیو فرانس انٹرنیشنل کے مطابق اس اعلان سے قبل دارالحکومت کے اہم علاقوں میں فائرنگ کی اطلاعات سامنے آئیں۔
فوجی افسران نے کہا کہ انہوں نے ’’آرڈر کی بحالی کے لیے اعلیٰ فوجی کمان‘‘ تشکیل دے دی ہے، جو آئندہ نوٹس تک اس مغربی افریقی ملک کا نظم و نسق سنبھالے گی۔
یہ پیش رفت اُس وقت سامنے آئی ہے جب الیکشن کمیشن جمعرات کو انتہائی سخت مقابلے والے صدارتی انتخاب کے عبوری نتائج جاری کرنے والا تھا۔
موجودہ صدر عمرو سساکو ایمبالو اور اُن کے اہم حریف فرنینڈو ڈیاس، دونوں نے ہی اتوار کو ہونے والے پہلے مرحلے میں فتح کا دعویٰ کیا تھا۔ تاہم اب باغی فوجیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے الیکشن کے تمام عمل کو منسوخ کر دیا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق بدھ کو فائرنگ الیکشن کمیشن کے ہیڈکوارٹرز، صدارتی محل اور وزارتِ داخلہ کے قریب سنی گئی اور یہ فائرنگ تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C