گولڈن ٹیمپل میں ’توہین آمیز حرکت‘ کے الزام میں سکھوں نے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کردیا
👁️ 87 بار دیکھا گیا
گولڈن ٹیمپل میں ’توہین آمیز حرکت‘ کے الزام میں سکھوں نے ایک شخص کو بے دردی سے قتل کردیا
نئی دہلی (ڈیلی اردو/مانیٹرنگ ڈیسک/اے پی) بھارت کے شہر امرتسر میں سکھوں کے تاریخی ’گولڈن ٹیمپل‘ میں ایک شخص کو عبادت گاہ کے اندر مبینہ ’توہین آمیز حرکت‘ کرنے کے الزام میں تشدد کر کے ہلاک کر دیا گیا ہے۔
https://twitter.com/kamalsinghbrar/status/1472202936860045316?t=W2fzGcl0JNFqtD2Sl75zvA&s=19
بھارت کے مقامی میڈیا کی خبروں کے مطابق یہ واقعہ ہفتہ اٹھارہ دسمبر کی شام اس وقت پیش آیا، جب معمول کی مذہبی رسومات کے دوران ایک شخص نے سکھوں کی مقدس کتاب گرو گرنتھ صاحب کے قریب رکھی ہوئی ‘سری صاحب‘ نامی تلوار اٹھانے کی کوشش کی۔
مقدس مقام کی توہین
یہ دعائیہ تقریب ٹیلی وژن پر براہ راست نشر کی جا رہی تھی۔ ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گولڈن ٹیمپل میں موجود عبادت گزار اور دربار صاحب کا انتظامی عملہ مقتول شخص کو روکنے کے لیے اس کی جانب بڑھ رہا تھا۔
بعد ازاں پولیس نے مقامی نیوز چینل نئی دہلی ٹی وی کو بتایا کہ اس حرکت کے بعد مذکورہ شخص کو تشدد کر کے قتل کر دیا گیا۔ پولیس کی جانب سے مزید تفصیلات جاننے کے لیے سی سی ٹی وی ریکارڈنگ کا معائنہ کیا جا رہا ہے۔
https://twitter.com/amaanbali/status/1472200490939138048?t=xFhytQ7yh_AiUiYh7A_eSA&s=19
امرتسر پولیس کے ڈپٹی کمشنر پرمندر سنگھ بندل نے مقتول کی عمر بیس سے بچیس برس کے درمیان بتائی اور کہا کہ اس نے سر پر زرد رنگ کا رومال باندھ رکھا تھا، ”اس شخص نے جیسے ہی [تلوار اٹھانے کے لیے] آگے بڑھنے کی کوشش کی تو وہاں موجود لوگوں نے اسے روک دیا اور باہر لے گئے، وہاں تشدد کا واقعہ پیش آیا اور اس نوجوان کی موت ہو گئی۔‘‘
نوجوان کا پرتشدد قتل
بھارتی اخبار دی انڈین ایکسپریس نے اپنے ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا ہے، ” گردوارے کی انتظامیہ نے اس نوجوان شخص سے پہلے پوچھ گچھ کی لیکن اس نے اپنے بارے میں کچھ نہیں بتایا اور اس کے پاس شناختی دستاویز بھی موجود نہیں تھیں۔‘‘ اس کے بعد مشتعل افراد نے توہین آمیز حرکت کرنے کے الزام میں اس شخص کو تشدد کر کے قتل کر دیا۔ بھارتی اخبار کے مطابق منتظمین کی کمیٹی کے ہیڈکوارٹر کے باہر مقتول شخص کی لاش رکھ دی گئی تھی۔
بھارتی ریاست پنجاب کے وزیراعلیٰ چرنجیت سنگھ چنی نے اس واقعے کی شدید مذمت کی ہے۔ ان کے دفتر کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ”مقدس مقام کی توہین کا یہ ایک افسوسناک عمل ہے۔‘‘ وزیر اعلیٰ نے پولیس کو واقعے کی جامعہ تحقیقات کرنے کا کہا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26268 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C