ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
👁️ 301 بار دیکھا گیا
ہنگو میں انٹیلیجنس آپریشن، ٹی ٹی پی کا مطلوب کمانڈر امیر معاویہ ہلاک
ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) پاکستان کے شورش زدہ صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں سکیورٹی فورسز اور پولیس نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن (آئی بی او) کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کے مبینہ اہم کمانڈر احمد عرف امیر معاویہ کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی ضلع ہنگو کے علاقے چھپڑی نریاب میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی، جہاں 15 سے 18 مبینہ دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔ آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں احمد عرف امیر معاویہ ہلاک ہو گیا، جبکہ دیگر مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، جن کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔
حکام کے مطابق ہلاک ہونے والا مبینہ دہشت گرد خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسٹ پر ہونے والے حملے کا ماسٹر مائنڈ تھا اور کالعدم ٹی ٹی پی میں کمانڈر کاظم کے بعد اہم ذمہ داری کا حامل تھا۔
سکیورٹی اداروں کا کہنا ہے کہ وہ متعدد دہشت گردانہ کارروائیوں میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھا۔
ذرائع کے مطابق احمد عرف امیر معاویہ گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے کواڈ کاپٹر ڈرون حملے میں زخمی ہوا تھا، جس کے بعد خفیہ اطلاعات پر کیے گئے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں اسے ہلاک کر دیا گیا۔
پولیس حکام نے بتایا کہ 29 جولائی کو ہنگو کے خزینہ بانڈہ پولیس چیک پوسسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا تھا، جس میں ایک ڈی ایس پی سمیت 10 پولیس اہلکار ہلاک جبکہ 28 دیگر زخمی ہوئے تھے۔ حکام کے مطابق حالیہ کارروائی اسی حملے میں ملوث عناصر کے خلاف جاری آپریشن کا حصہ ہے۔
سکیورٹی فورسز کے حکام کا کہنا ہے کہ خزینہ بانڈہ چیک پوسٹ حملے میں ملوث دیگر مبینہ دہشت گردوں کی تلاش اور ان کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، اور واقعے میں ملوث کسی بھی شخص کو قانون کی گرفت سے بچنے نہیں دیا جائے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 14 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C