ہنگو پولیس مقابلہ: بے گناہ شہری کو ٹی ٹی پی کمانڈر قرار دے کر ہلاک کر دیا گیا، ورثا کا احتجاج
👁️ 396 بار دیکھا گیا
ہنگو پولیس مقابلہ: بے گناہ شہری کو ٹی ٹی پی کمانڈر قرار دے کر ہلاک کر دیا گیا، ورثا کا احتجاج
واشنگٹن (ش ح ط) صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو میں پولیس کے مبینہ مقابلے میں ہلاک ہونے والے شہری سعید الرحمان کے اہل خانہ اور رکن صوبائی اسمبلی نے واقعے کو جعلی پولیس مقابلہ قرار دیتے ہوئے شفاف تحقیقات اور انصاف کا مطالبہ کیا ہے۔
پولیس کا دعویٰ اور اہل خانہ کا ردعمل
ہنگو پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ سعید الرحمان کالعدم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) کا کمانڈر تھا، جسے ایک آپریشن کے دوران ہلاک کیا گیا، جبکہ اس کا ایک ساتھی فرار ہوگیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک شخص کے قبضے سے اسلحہ، ہینڈ گرنیڈ اور افغانستان کے سم کارڈ برآمد ہوئے۔
تاہم، مقتول کے والد حاجی سنت خان نے پولیس کے اس بیان کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیٹے کو کلینک سے اغوا کیا گیا تھا اور بعد میں جعلی مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ مقتول کے بھائی اور ورثا نے نماز جنازہ کے موقع پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سعید الرحمان کو 28 جنوری 2025 کو مقامی ایس ایچ او فیاض خان نے ان کے کلینک سے حراست میں لیا تھا اور وہ پہلے ہی پولیس کی تحویل میں تھا، ایسے میں اسے دہشت گرد قرار دے کر مارنے کا کوئی جواز نہیں بنتا۔
رکن صوبائی اسمبلی شاہ ابو تراب کا سخت ردعمل
رکن صوبائی اسمبلی شاہ ابو تراب خان نے بھی پولیس کے دعوے کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے واقعے کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ مقتول ان کے قریبی دوست تھے اور وہ لواحقین کو انصاف دلانے کے لیے ہر فورم پر آواز بلند کریں گے۔ انہوں نے آئی جی خیبرپختونخوا سے مطالبہ کیا کہ وہ واقعے کا فوری نوٹس لیں، بصورت دیگر وہ یہ معاملہ وزیر اعلیٰ اور صوبائی اسمبلی میں اٹھائیں گے۔
ورثا کا اعلیٰ حکام سے انصاف کا مطالبہ
مقتول کے اہل خانہ نے وزیراعظم، چیف آف آرمی اسٹاف، وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا اور دیگر متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ جعلی پولیس مقابلے میں سعید الرحمان کی ہلاکت کا نوٹس لیا جائے اور واقعے میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 166 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 142 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی فورسز کے آپریشنز جاری، مزید 3 دہشت گرد ہلاک، سرچ آپریشن میں 28 مشتبہ افراد گرفتار
19/July/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں خودکش حملے کا بڑا منصوبہ ناکام، ایک دہشت گرد ہلاک
19/July/2026 👁️ 139 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، کالعدم تنظیم کا انتہائی مطلوب کمانڈر ہلاک
19/July/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
حوثیوں کے سعودی عرب پر حملوں سے پاکستان کے براہ راست متاثر ہونے کا خدشہ
18/July/2026 👁️ 293 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8957 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4803 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3567 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 2984 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2561 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2316 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C