ہنگو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
👁️ 55 بار دیکھا گیا
ہنگو پولیس نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے اہم کمانڈر سمیت 4 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا
ہنگو (نمائندہ ڈیلی اردو) صوبہ خیبر پختونخوا کےضلع ہنگو کے طورا وڑی پہاڑوں میں موجود کالعدم تحریک طالبان پاکستان پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔ چھاپے کے دوران پولیس نے سی ٹی ڈی کوہاٹ کو دہشگردی میں مطلوب کمانڈر سمیت 4 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس ایچ او دوآبہ او مجاہد حسین طوری کے مطابق گرفتار دہشتگرد لوگوں کو افغانستان کے نمبر سے کال کرکے بھتہ وصول کرتے۔ دہشتگردوں کے قبضہ سے بھاری اسلحہ برامد ہوا ہے۔
ہنگو تھانہ دوابہ پولیس کی تحریک طالبان پاکستان کے ٹھکانے پر چھاپہ۔
سی ٹی ڈی کو انتہائی مطلوب 4 اہم دہشتگردوں کو گرفتار کرکے بھاری اسلحہ برآمد کر لیا۔
گرفتار دہشتگردوں سے ہیوی مشین گن، آر پی جی سیون گولے سمیت3 کلاشنکوف 4 دستی بم اور افغانی موبائل سمز4موبائل فونز برامد کر لیے۔ pic.twitter.com/fsJCTnK44T
— KP Police (@KP_Police1) July 9, 2023
اسلحہ میں ہیوی مشین گن چار کلاشنکوف 4 عدد دستی بم افغانستان کے سم موبایل ودیگر چیزیں شامل ہیں۔
ڈی ایس پی مظہر جہاں کا کہنا ہے کہ دہشت گروں کے خلاف کارروائی طورہ وڑی کے پہاڑ پر کی گئی۔
مظہر جہاں نے ڈیلی اردو مزید بتایا کہ کامیاب کارروائی میں کمانڈر سمیت چار دہشت گرد گرفتار کرلئے گئے، ملزمان صوبے بھر سے بھتہ وصولی سمیت کئی سنگین مقدمات میں مطلوب تھے۔
ڈی ایس پی کے مطابق گرفتار دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور غیر ملکی نیٹ ورک کی موبائل سمیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔
ڈی پی او آصف بہادر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں سے 4 ریموٹ کنٹرول بارودی مواد، 4 ہینڈ گرنیڈ، 4 آر پی جی سیون، 1 ڈینگر بور، 250 مختلف بھاری اسلحہ کے کارتوس برآمد کر لئے۔ افغانستان کے موبائل کارڈز اور سم بھی برآمد، دہشت گرد سی ٹی ڈی خیبر پختونخواہ کو بھتہ خوری و دیگر مختلف جرائم میں ملوث تھے۔
ڈی پی او کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کا تعلق کمانڈر حافظ دولت اور ممتاز امتی گروپ سے ہے۔ دہشت گردوں کا تعلق سنٹرل کرم اور ضلع ہنگو سے ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مشرق وسطیٰ میں کشیدگی، امریکا کا اپنے شہریوں کے لیے ہنگامی سکیورٹی الرٹ جاری
20/September/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
شام میں سابق اسد دور کے ریپبلکن گارڈ کے اعلیٰ افسر گرفتار
20/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
بحیرہ کیریبین میں امریکی کارروائی، کشتی میں سوار 4 افراد ہلاک
20/September/2026 👁️ 74 بار دیکھا گیا
سعودی عرب کے دفاع کے لیے پاکستان ہر حد تک جائے گا، افغان سرزمین سے دہشتگردی روکنا طالبان کی ذمہ داری : ڈی جی آئی ایس پی آر
20/September/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
قلات میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 5 دہشتگرد ہلاک، 23 مغوی بازیاب
20/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
یمن : تعز، لحج اور مارب کے محاذوں پر شدید لڑائی، بڑی تعداد میں ہلاکتیں اور نقصانات کی اطلاعات
19/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26319 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15563 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11847 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9159 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7443 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5214 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C