09/September/2025

یروشلم میں فائرنگ، 6 اسرائیلی ہلاک، 6 زخمی، 2 حملہ آور گرفتار

👁️ 344 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یروشلم میں فائرنگ، 6 اسرائیلی ہلاک، 6 زخمی، 2 حملہ آور گرفتار

یروشلم میں فائرنگ، 6 اسرائیلی ہلاک، 6 زخمی، 2 حملہ آور گرفتار

تل ابیب (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسیاں) یروشلم کے شمال مغربی علاقے راموت جنکشن میں فائرنگ کے ایک واقعے میں کم از کم چھ اسرائیلی ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔

 

امدادی ادارے میگن ڈیوڈ ایڈم کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار مرد شامل ہیں، جن میں ایک کی عمر 50 سال سے زائد جبکہ باقی تین کی عمر 30 سال سے زائد تھی۔ زخمیوں کو قریبی ہسپتالوں منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ کئی دیگر افراد شیشے ٹوٹنے سے معمولی زخمی ہوئے۔

 

اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد دو حملہ آوروں کو گرفتار کر لیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق مسلح افراد ایک بس میں سوار ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی، جس پر ایک فوجی نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے انھیں گولی ماری۔

 

عینی شاہدین کے مطابق ایک حملہ آور کے پاس آتشیں اسلحہ جبکہ دوسرے کے پاس چاقو بھی موجود تھا۔ تاحال کسی گروپ نے اس حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C