یمنی حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر حملہ
👁️ 127 بار دیکھا گیا
یمنی حوثیوں کا بحیرہ احمر میں سعودی عرب سے پاکستان آنے والے امریکی بحری جہاز پر حملہ
صنعا (ڈیلی اردو) بحیرۂ احمر میں امریکا کے بحری جہاز پر مبینہ طور پر حوثی باغیوں نے میزائل حملہ کیا جس سے جہاز کو نقصان پہنچا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کا ایم ایس سی یونائیٹڈ بحری جہاز سعودی عرب کی کنگ عبداللہ بندرگاہ سے کراچی کے لیے روانہ ہوا تھا۔ جسے بحیرۂ احمر پر نشانہ بنایا گیا۔
شپنگ کمپنی نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عملے کے تمام ارکان محفوظ ہیں۔ جہاز اپنی منزل کی جانب سفر جاری رکھے گا۔ سفر اور عملے کی حفاظت کے لیے سعودی حکومت کے ساتھ رابطے میں ہیں۔
دوسری جانب یمن کے حوثیوں نے کہا کہ بحیرہ احمر میں امریکی بحری جہاز کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیلی مظالم کے جواب میں نشانہ بنایا جس سے جہاز کے ایک حصے کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
اس حوالے سے سعودی حکومت نے تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی امریکا کی جانب سے کوئی ردعمل سامنے آیا ہے۔
یاد رہے کہ یمن میں حوثی جنگجوؤں اور سعودی عرب اور اتحادی افواج کے درمیان 2014 سے جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے اور اس دوران یمن سے سعودیہ میں میزائل حملے بھی کیے گئے۔
حوثی باغی بحیرہ احمر میں بھی امریکا، اسرائیل اور دیگر مغربی ممالک کے بحری جہازوں کو نشانہ بناتے آئے ہیں تاہم 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 38 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسحاق ڈار کے ایرانی اور مصری وزرائے خارجہ سے رابطے، سعودی عرب پر حوثی حملوں کی مذمت
18/October/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
ایران کی آبنائے ہرمز 6 روز میں کھولنے کی پیشکش، امریکا سے شرائط قبول کرنے کا مطالبہ
18/October/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مصر کا سعودی عرب کی حمایت کا اعلان، دفاع اور سلامتی کے لیے ہر ممکن تعاون کی پیشکش
18/October/2026 👁️ 50 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7520 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5471 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C