یمن: عدن ہوئی اڈے پر دھماکے، 26 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
یمن: عدن ہوئی اڈے پر دھماکے، 26 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی
عدن (ڈیلی اردو) یمن کے عدن ہوائی اڈے پر دھماکوں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک ہوگئے۔
فرانسیسی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دھماکے ایسے وقت پر ہوئے جب شام یمن کی نئی تشکیل شدہ کابینہ کے اراکین کا طیارہ ہوائی اڈے پر لینڈ کیا ہی تھا۔
یمن کے بعض عہدیداروں نے دھماکوں کی ذمہ داری ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں پر ڈالی اور اسے ان کا ’بزدلانہ‘ قرار دیا۔
مقامی میڈیا کے مطابق تمام سرکاری وزرا دھماکوں سے محفوظ رہے تاہم 50 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے۔
https://twitter.com/disclosetv/status/1344265684197519361?s=19
طبی اور سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) نے کہا کہ وہ ’بڑے پیمانے پر حادثاتی طبی ردعمل کا منصوبہ‘ تیار کررہے ہیں۔
پہلے دھماکے کے بعد جب لوگ زخمیوں کی مدد کے لیے دوڑے تو دوسرا دھماکا ہوا۔ فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ دھماکوں کی وجہ کیا ہے۔
اس دوران گولیوں کی بوچھاڑ کی آواز بھی سنائی دی۔
حادثے کے متعلق یمنی وزیر اطلاعات معمر الریانی اور وزیر اعظم معین عبدالملک سعید نے کہا کہ حکومت کے تمام اراکین محفوظ ہیں۔
معمر الریانی نے ٹوئٹ میں کہا کہ ’ہم اپنے عظیم لوگوں کو یقین دلاتے ہیں کہ حکومت کے ارکان ٹھیک ہیں اور ہم آپ کو یقین دلاتے ہیں کہ ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا کا بزدلانہ حملہ ہمیں اپنا محب وطن فرض ادا کرنے سے باز نہیں آئے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ‘نا قابل قبول تشدد’ عمل ہے۔
وزیراعظم نے ٹوئٹ کیا کہ ’دہشت گرد حملے یمن اور اس کے عوام کے خلاف چلائی جانے والی جنگ کا ایک حصہ تھے۔ تاہم انہوں نے حوثی باغیوں پر الزام لگانے سے گریز کیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 135 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C