یمن میں حوثیوں کے اینٹی کروز شپ میزائل کو تباہ کر دیا، امریکی سینٹرل کمانڈ
👁️ 46 بار دیکھا گیا
یمن میں حوثیوں کے اینٹی کروز شپ میزائل کو تباہ کر دیا، امریکی سینٹرل کمانڈ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/وی او اے) امریکہ نے یمن کے حوثی عسکریت پسندوں کے زیرِ انتظام علاقے میں تازہ کارروائی کی ہے جس میں کروز میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ نے مشرقِ وسطیٰ میں اتوار کی شب کی جانے والی کارروائی کے حوالے سے کہا کہ اس حملے میں چار اینٹی شپ میزائلوں کو نشانہ بنایا گیا جو بحیرۂ احمر میں بحری جہازوں پر داغنے کے لیے تیار تھے۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کے مطابق حوثیوں کے میزائل خطے میں امریکی بحری جہازوں اور تجارتی جہازوں کے لیے بڑا خطرہ تھے۔
حوثیوں کے خلاف تازہ ترین حملے سے قبل امریکہ نے خبردار کیا تھا کہ مشرقِ وسطیٰ میں ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسندوں کے خلاف مزید کارروائی کی جائے گی۔
وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے نشریاتی ادارے ‘سی این این’ سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر مشرقِ وسطیٰ میں تعینات امریکی فوجیوں، بحیرۂ احمر میں امریکی بحریہ کے جہازوں یا تجارتی جہازوں پر مزید حملے ہوئے تو ردِ عمل کے طور پر آپ مزید جوابی کارروائیاں دیکھیں گے۔
اس سے قبل امریکہ اور برطانیہ نے گزشتہ ہفتے یمن میں حوثی باغیوں کے 36 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا۔ حوثیوں کے ٹھکانوں پر یہ حملے اردن میں امریکی فوجی اڈے پر ڈرون حملے کے بعد مسلسل کیے جا رہے ہیں۔
خیال رہے کہ حوثیوں کا کہنا ہے کہ وہ تجارتی بحری جہازوں پر حملے اسرائیل کی غزہ میں جاری عسکری مہم کے خاتمے تک جاری رکھیں گے۔
اسرائیل اور حماس کے درمیان گزشتہ برس اکتوبر سے جاری جنگ کے دوران مشرقِ وسطیٰ میں کئی امریکی تنصیبات حملوں میں زد میں آئی ہیں۔ ان خدشات کا بھی اظہار کیا جا رہا ہے کہ اگر حملوں کا سلسلہ جاری رہا تو کشیدگی مشرقِ وسطیٰ کے دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے۔
امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان کہتے ہیں صدر جو بائیڈن وہ کریں گے جو ان کے خیال میں کرنے کی ضرورت ہے۔ اس کے باوجود امریکہ مشرقِ وسطیٰ میں کسی توسیع شدہ جنگ سے بچنے کی کوشش کرے گا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 148 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 205 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4569 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3277 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2457 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2100 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1903 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C