27/September/2025

یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملے، 15 افراد ہلاک، 174 زخمی

👁️ 210 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملے، 15 افراد ہلاک، 174 زخمی

یمن کے دارالحکومت صنعا پر اسرائیلی فضائی حملے، 15 افراد ہلاک، 174 زخمی

صنعا (ڈیلی اردو) یمن کے دارالحکومت صنعا پر جمعرات کی رات کیے گئے اسرائیلی فضائی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر پندرہ ہوگئی ہے جبکہ 174 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

حوثی وزارت کے مطابق سول ڈیفنس اور ریسکیو ٹیمیں اب بھی ملبے تلے دبے افراد کو نکالنے اور شناخت کرنے میں مصروف ہیں۔ حملے کے وقت حوثی رہنما عبدالملک الحوثی براہِ راست خطاب کر رہے تھے۔

 

اسرائیلی فوج نے کہا ہےکہ اس حملے میں حوثیوں کے سکیورٹی اور انٹیلی جنس اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔ اس سے قبل بدھ کو اسرائیلی شہر ایلات پر ایک ڈرون حملے  میں 20 افراد زخمی ہوئے تھے۔ اسرائیل کے مطابق ڈرون یمن سے بھیجا گیا تھا جب کہ حوثیوں نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

 

گزشتہ دو برسوں میں اسرائیل اور امریکہ نے یمن میں درجنوں حملے کیے ہیں، جن کا مقصد ایران نواز حوثی ملیشیا کو کمزور کرنا بتایا گیا۔ حوثی بارہا اسرائیل اور بحیرہ احمر میں اس سے منسلک تجارتی جہازوں کو نشانہ بنا چکے ہیں اور اپنی کارروائیوں کو غزہ کے عوام سے اظہارِ یکجہتی قرار دیتے ہیں۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C