یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا
👁️ 53 بار دیکھا گیا
یورپی ملک سلووینیا نے بھی فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرلیا
لوبیانا (ڈیلی اردو/اے پی/رائٹرز/اے ایف پی/ڈی پی اے) اس سے قبل یورپی ممالک اسپین، ناروے اور آئرلینڈ فلسطین کو ایک آزاد ریاست کے طورپر تسلیم کرچکے ہیں۔ سلووینیا کی پارلیمان نے چار جون کو اکثریتی ووٹ کے ساتھ فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے کے بل کو منظوری دے دی۔
سلووینیا کی حکومت نے فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کی ایک تجویز کو گزشتہ ہفتے منظوری دے دی تھی اور اس کی حتمی منظوری کے لیے پارلیمنٹ میں پیش کیا تھا۔ 90 رکنی پارلیمنٹ میں 4 جون کو ووٹنگ کے دوران 52 اراکین نے اس بل کے حق میں ووٹ دیا، کسی نے اس کی مخالفت نہیں کی جبکہ بقیہ اراکین غیر حاضر رہے۔
سلووینیا حکومت کا کہنا تھا کہ دو ریاستوں کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن لاسکتا ہے۔
وزیر اعظم روبرٹ گولوب نے سلووینیا کے دارالحکومت لوبیانا میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سلوونیا کی حکومت نے آج فلسطین کو ایک آزاد اور خودمختار ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دو ریاستوں کا قیام ہی مشرق وسطیٰ میں امن لاسکتا ہے۔
پارلیمنٹ سے بل کی منظوری کے بعد سلووینیا کی وزیر خارجہ تنجا فاجون نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا، “فلسطین کے عزیز عوام، آج سلووینیا کا حتمی فیصلہ امید اور امن کا ایک پیغام ہے۔ ہمارا یقین ہے کہ صرف دو ریاستی حل ہی مشرق وسطیٰ میں دیر پاامن لاسکتا ہے۔ سلوونیا دونوں ریاستوں فلسطین اور اسرائیل کی سلامتی کے لیے اپنی انتھک کوششیں جاری رکھے گا۔”
فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کرنے والا چوتھا یورپی ملک
خیال رہے کہ سلووینیا کی جانب سے فلسطین کو آزاد ریاست تسلیم کیے جانے سے کچھ دنوں قبل 28 مئی کو تین دیگر یورپی ممالک اسپین، ناروے اور آئرلینڈ بھی فلسطین کو ایک آزاد ریاست تسلیم کرچکے ہیں۔ حالانکہ اسرائیل نے اس فیصلے کی مذمت کی تھی اور تینوں ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا تھا۔
دارالحکومت لوبیانا کے وسط میں واقع پارلیمنٹ کی عمارت کے سامنے سلووینیا اور یورپی یونین کے جھنڈوں کے ساتھ فلسطینی پرچم بھی لہرایا گیا۔
وزیر اعظم گولوب نے پارلیمان میں اپنی تقریر کے دوران سلووینیا کی سنہ 1991 میں یوگوسلاویہ سے آزادی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا،” ہم سلووینیا کے عوام اس حق کا خواب ایک ہزار برس سے دیکھ رہے تھے اور ہم نے 33 سال قبل اسے حقیقی طور پر دیکھ لیا۔ لیکن بدقسمتی سے فلسطینی عوام کو اب تک یہ حق نہیں مل سکا ہے۔”
گولوب نے غزہ میں اسرائیل اور حماس کے درمیان فوری طور پر دشمنی کے خاتمے اور یرغمال بنائے گئے تمام افراد کی رہائی کا بھی مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ امن کا پیغام ہے۔
خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے 193 رکن ممالک میں سے 140 سے زیادہ فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 85 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8843 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4590 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3293 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2112 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1910 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C