یورپی پارلیمان میں ڈیڑھ ارب یورو کے دفاعی منصوبے کی منظوری دیدی
👁️ 142 بار دیکھا گیا
یورپی پارلیمان میں ڈیڑھ ارب یورو کے دفاعی منصوبے کی منظوری دیدی
برسلز (ڈیلی اردو/ڈی پی اے ) یورپی پارلیمنٹ نے منگل کو ایک 1.5 ارب یورو (1.7 ارب ڈالر) مالیت کے ایک منصوبے کی منظوری دی ہے، جو یورپی یونین میں دفاعی سرمایہ کاری کو فروغ دینے اور یوکرین کی حمایت کے لیے فنڈ فراہم کرے گا۔
یورپی دفاعی صنعتی پروگرام (EDIP) روس کے 2022 میں یوکرین پر حملے کے بعد یورپ کے دفاع کو مضبوط بنانے اور ہتھیاروں کی پیداوار کے لیے شروع کیا گیا ہے۔
منصوبے کے تحت فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے، دفاعی مصنوعات کے اجزاء کی کم از کم 65 فیصد قیمت یورپی یونین یا شراکت دار ممالک میں پیدا ہونی ہونی چاہیے۔
یورپی پارلیمنٹ کی صدر روبیرٹا میٹسولا نے کہا کہ ای ڈی آئی پی یورپی دفاعی صنعت کو مضبوط بنانے، مشترکہ خریداری اور پیداوار کو فروغ دینے اور یورپ کی یوکرین کے لیے مدد بڑھانے میں استعمال ہو گا۔
یورپی حکومتوں نے طویل عرصے تک ای ڈی آئی پی کے لیے اہلیت اور دیگر مسائل پر بحث کی۔ فرانس نے یورپی صنعت کو فروغ دینے کے لیے ’یورپی خریدیں‘ کے تحت قوانین کی حمایت کی، جبکہ نیدرلینڈز جیسے ممالک نے امریکہ، برطانیہ اور دیگر ممالک سے ہتھیار خریدنے میں زیادہ لچک کا مطالبہ کیا۔
پارلیمنٹ کی منظوری قانونی عمل کا آخری مرحلہ ہے، جس کے بعد یورپ کے 27 رکن ممالک پروگرام کی توثیق کریں گے، جو متوقع طور پر رسمی کارروائی ہو گی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 124 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 110 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8826 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4549 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3266 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C