یورپی یونین دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے، یلوا جانسن
👁️ 35 بار دیکھا گیا
یورپی یونین دہشتگردی کیخلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے، یلوا جانسن
اسلام آباد (ڈیلی اردو) یورپی کمشنر برائے امور داخلہ و مائیگریشن یلوا جانسن نے کہا ہے کہ یورپی یونین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے۔
دفتر خارجہ میں وزیر مملکت برائے خارجہ امور حنا ربانی کھر کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے یلوا جانسن نے کہا کہ میں پاکستان میں اپنے پرجوش استقبال پر انتہائی شکر گزار ہوں۔
یلوا جانسن نے کہا کہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان 60 سالہ تعلق ہے، پاکستان یورپی یونین کا اہم اسٹریٹجک پارٹنر رہا ہے، تجارت سمیت کئی شعبوں میں دونوں کے درمیان مؤثر تعلق ہے جسے ہم مزید آگے بڑھا سکتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کوششوں کا معترف ہے، سیکیورٹی ایک ایسا شعبہ ہے جس میں دونوں ممالک کے درمیان مزید گہرے تعاون کی ضروت ہے۔
یلوا جانسن نے کہا کہ افغان مہاجرین کے لیے اقدامات پر پاکستان داد کا مستحق ہے، اسی طرح یورپی یونین بھی اب 45 لاکھ یوکرینی مہاجرین کو پناہ دے رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ مجھے آج خوشی ہے کہ ہم یہاں ہجرت اور نقل مکانی پر ایک ڈائیلاگ شروع کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے ہیں، ہم پہلے سے موجود تعاون کو مزید مؤثر انداز میں آگے بڑھا سکتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ یورپی یونین کو کئی شعبوں میں ہنر مند افرادی قوت کی ضرورت ہے، پاکستان اس شعبے میں اہم معاونت کر سکتا ہے، اس کے ساتھ ساتھ اسمگلنگ کی روک تھام کے لیے قانونی و غیر قانونی ہجرت کے درمیان فرق واضح رکھنا بھی ضروری ہے۔
غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کے حوالے سے یورپی یونین کے خدشات سے واقف ہیں، حنا ربانی کھر
اس موقع پر حنا ربانی کھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے 30 لاکھ مہاجرین کو پناہ دی، میں دنیا میں اور کسی ایسے ملک کو نہیں جانتی جس نے اتنی بڑی تعداد میں مہاجرین کو پناہ اور دیگر سہولیات فراہم کی ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس راستے سے غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کے حوالے سے یورپی یونین کے خدشات سے پاکستان بخوبی واقف ہے، اس حوالے سے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں کہ براستہ پاکستان غیر قانونی تارکین وطن کی آمد کا سلسلہ کم سے کم کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ یورپی یونین کمشنر کو پاکستان آمد پر خوش آمدید کہتے ہیں جو آئندہ برس کی پہلی ششماہی میں نقل مکانی اور ہجرت پر یورپی یونین کی جانب سے ایک ڈائیلاگ شروع کرنے کے عزم کے ساتھ آئی ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے ساتھ ساتھ ہم امید کرتے ہیں کہ جائز اور قانونی نقل مکانی کے لیے نئے راستے کھولے جائیں گے، پاکستان کے پاس قابلیت سے بھرپور افرادی وقت موجود ہے جس کا یورپی یونین کو کمی کا سامنا ہے۔
حنا ربا کھر نے کہا کہ ہم دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور ڈائیلاگ کے فروغ کے لیے مسلسل کوشش جاری رکھیں گے جو کہ دونوں فریقین کے مفاد میں ہے۔
خیال رہے کہ یورپی کمشنر برائے داخلہ و مائیگریشن یلوا جانسن دورہ پاکستان پر اسلام آباد پہنچی ہیں، پاکستان میں یورپی یونین کی سفیر ڈاکٹر رینا کیونکا نے اسلام آباد پہنچنے پر کمشنر کا استقبال کیا۔
On the road with Ms @YlvaJohansson, ???????? European Commissioner for Home Affairs. Important visit to deepen cooperation of the EU with ???????? on migration and mobility and on security. And today we keep peeking at the #T20WorldCupFinal score as well! @EUPakistan pic.twitter.com/HIdAzFa6tz
— Riina Kionka (@RKionka) November 13, 2022
انہوں نے اپنی ٹوئٹ میں بتایا کہ ’یورپی کمشنر برائے امور داخلہ پاکستان کے ساتھ ہجرت اور نقل و حمل اور سیکیورٹی پر یورپی یونین کے تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے اہم دورہ کر رہی ہیں‘۔
بعد ازاں یلوا جانسن نے بھی ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا کہ یہ دورہ یورپی یونین اور پاکستان کے درمیان نقل مکانی اور ہجرت پر مباحثے اور سیکیورٹی تعاون کے حوالے سے اہم ہے۔
Arriving in Islamabad, Pakistan for two days of meetings with Government Representatives and Authorities.
I am very positive about developing further our strong relations.
On agenda:
➡️ Migration and mobility dialogue
➡️ Security cooperation???????????????????? pic.twitter.com/FL6WKWM7C8
— Ylva Johansson (@YlvaJohansson) November 13, 2022
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 43 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 56 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8847 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4603 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3298 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2469 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2121 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1916 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C