یوم عاشور: دنیا بھر میں جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری، بھارت میں 2 عزادار جاں بحق، 35 زخمی
👁️ 59 بار دیکھا گیا
یوم عاشور: دنیا بھر میں جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری، بھارت میں 2 عزادار جاں بحق، 35 زخمی
اسلام آباد + عراق (نمائندگان ڈیلی اردو) نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقا کی عظیم قربانیوں کو سلام عقیدت پیش کرنے کیلئے دنیا بھر میں جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔ عراق، شام، ایران، سعودی عرب، لندن، افغانستان، بھارت، جرمنی اسپین، یونان، نیویارک، پولینڈ نایجیریا اور پرتگال میں عاشور عقیدت و احترام سے منایا گیا۔
شہدائے کربلا کی عظیم قربانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئےدنیا بھر میں ماتمی جلوسوں اور مجالس کا سلسلہ جاری ہے۔
یوم عاشور پر عراق کے شہر کربلائے معلیٰ میں کروڑوں افراد جمع ہوئے اور شہدائے کربلا کو یاد کیا۔ نجف، کاظمین اور سامرا میں بھی جلوسوں اور تقریبات کے ذریعے یوم عاشور کی یادیں تازہ کی گئیں۔
دس محرم الحرام کے موقع پر ایران میں بھی مجالس عزا برپا کی گئیں۔ مختلف چھوٹے بڑے شہروں میں یوم عاشور کی مناسبت سے تقاریب منعقد کی گئیں۔
برطانیہ اور یورپی ممالک میں بھی عزاداران امام حسینؓ نے جلوسوں اور مجالس کے ذریعے اہل بیت سے اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔
لندن میں امامیہ مشن فاریسٹ گیٹ کے زیر اہتمام محرم کا جلوس نکالا گیا۔ جلوس ڈرننگ کمیونٹی سنٹر سے برآمد ہونے کے بعد فاریسٹ گیٹ، رومفرڈ روڑ اور کیتھرین روڑ سے ہوتا ہوا واپس ڈرننگ کمیونٹی سینٹر پہنچا۔ برطانیہ کے شہر بلیک برن میں بھی مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا جس میں علامہ علی عباس قمی نے فلسفہ شہادت اور مصائب کربلا بیان کیے۔
یونان کے شہر ایتھنز میں علم و ذوالجناح کا جلوس شہر کے مرکز امونیا سے برآمد ہوا اور مختلف راستوں سے ہوتا ہوا یونانی پارلیمنٹ کے سامنے اختتام پذیر ہوا۔ عزاداران جلوس کے دوران ماتم داری اور نوحہ خوانی کرتے رہے۔
پرتگال میں امام بارگاہ امام زمانہ المادہ اور امام بارگاہ آل یاسین لزبن میں مجلس عزا کا اہتمام کیا گیا۔ زاکرین نے امام حسینؑ اور آپؑ کے رفقا کی قربانی پر روشنی ڈالی جب کہ عزاداران نے ماتم داری سے سید الشہدؑ کو پرسہ دیا۔
جرمنی کے شہر برسلز میں بھی شہدائے کربلا کی یاد میں مجالس عزا برپا کی گئیں۔ عزاداروں نے نواسۂ رسولﷺ اور آپؑ کے اصحاب باوفا پر ڈھائے جانے والے مظالم پر اشکوں سے پرسہ دیا۔
پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں محافل ذکر امام حسینؑ میں زاکرین نے سید الشہدا کی عظیم قربانی پر روشنی ڈالی۔
سعودی عرب کے شہر قطیف کے عزادار بھی امام عالی مقام کا غم منانے میں پیش پیش رہے، عزاداروں کی بڑی تعداد نے ماتمی جلوس میں شرکت کی۔
اسپین میں بھی دس محرم الحرم عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ امام بارگاہ القائم سنٹر بارسلونا میں عشرہ محرم الحرام شب عاشورہ امام بارگاہ میں مجلس عزاداری برپا ہوئی۔
مجلس کے بعد شبیہ تابوت شہزادہ علی اکبر برآمد ہوا۔ جب کہ یوم عاشورہ کا مرکزی ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا فرانسہ ریلوے اسٹیشن پر اختتام پذیر ہوا۔
افریقی ملک نایجیریا میں بھی یوم عاشور کی مناسبت سے جلوس نکالا گیا جہاں شہدائے کربلا کی یاد تازہ کی گئی۔
بنگلادیش کے دارلحکومت ڈھاکا کے مختلف علاقوں میں ماتمی جلوس نکالے گئے۔ جلوسوں میں خواتین اور بچے کی بھی بڑی تعداد موجود تھی۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل، ہرات، غزنی، ارزگان خاص اور مزار شریف میں بھی تعزیے کے جلوس اور ماتم میں ہزاروں عزادار شریک ہوئے۔
نیویارک کے علاقے مین ہٹن میں عاشورہ محرم کا جلوس نکالا گیا۔ ماتمی جلوس میں مردوں سے زیادہ تعداد خواتین اور بچوں کی تھی۔
مجالس عزا کا انعقاد بھارتی شہر حیدرآباد، اودے پور، ریاست راجھستان، بنگلور میں بھی کیا گیا۔ جن میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر کئی مقامات پر حادثات بھی پیش آئے جن میں دو عزادار جان بحق جبکہ 35 زخمی ہو گئے۔ یہ حادثات یو پی، آندھرا اور بنگال میں پیش آئے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 133 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 186 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 194 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8845 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4593 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3296 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1914 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C