01/April/2019

یوٹیلٹی سٹورز پر چاول کی قیمت میں 50 اور دال 25 روپے فی کلو اضافہ

👁️ 155 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
یوٹیلٹی سٹورز پر چاول کی قیمت میں 50 اور دال 25 روپے فی کلو اضافہ

یوٹیلٹی سٹورز پر چاول کی قیمت میں 50 اور دال 25 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد (ڈیلی اردو) یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے دالیں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے دالیں اورچاول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

یوٹیلٹی سٹورز کارپوریشن نے چاول کی قیمت میں فی کلو 50 روپے تک اضافہ کردیا ہے ممختلف برانڈز کے چاول کی قیمت میں 11 روپے سے 50 روپے تک اضافہ کیا گیاہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق دالوں کی قیمت میں فی کلو 25 روپے تک اضافہ کیا گیا، دال چنا اور دال مسور کی قیمت میں فی کلو 10 روپے اضافہ کیاگیا ہے۔

یوٹیلٹی سٹورز کاروپوریشن قیمتوں میں اضافہ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا، قیمتوں میں اضافے کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C