یوکرینی صدر زیلنسکی نے دورانِ جنگ آرمی چیف کو برطرف کردیا
👁️ 54 بار دیکھا گیا
یوکرینی صدر زیلنسکی نے دورانِ جنگ آرمی چیف کو برطرف کردیا
کیف (ڈیلی اردو/بی بی سی) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی نے ملک کی مسلح افواج کے کمانڈر ان چیف والیری زلوزنی کو برطرف کر دیا ہے۔
ایسا صدر اور جنرل زلوزنی کے درمیان اختلافات کے بارے میں قیاس آرائیوں کے بعد ہوا ہے۔ آرمی چیف نے یوکرین-روس تنازع شروع ہونے کے بعد سے یوکرین کی فوج کی قیادت کی ہے۔
صدارتی حکمنامے کے ذریعے اس برطرفی کو باضابطہ بنایا جائے گا۔
یہ اقدام فروری 2022 میں روس کے حملے کے بعد یوکرین کی فوجی قیادت میں سب سے بڑی تبدیلی ہے۔
زیلنسکی نے کہا کہ ہائی کمان کو از سرِ نو تیار کرنے کی ضرورت ہے اور یہ کہ جنرل زلوزنی ’ٹیم میں رہ سکتے ہیں۔‘
انھوں نے جمعرات کو کہا: ’آج سے، ایک نئی انتظامی ٹیم یوکرین کی مسلح افواج کی قیادت سنبھالے گی۔‘
صدر زیلنسکی نے کہا کہ ان کی اور جنرل زلوزنی کے درمیان فوج میں درکار تبدیلیوں کے بارے میں ’بے تکلف گفتگو‘ ہوئی اور انھوں نے روسی جارحیت کے خلاف یوکرین کا دفاع کرنے پر جنرل کا شکریہ ادا کیا۔
اس کے بعد صدر زیلینسکی نے کرنل۔جنرل سرسکی کو نئے آرمی چیف کے طور پر تعینات کرنے کا اعلان کیا۔
انھوں نے کہا کہ نئے آنے والے چیف کو کیئو میں ’کامیاب دفاعی تجربہ‘ اور خارکیئو میں ’جارحیت کا کامیاب تجربہ‘ ہے۔
جنرل سرسکی نے 2022 میں روس کے حملے کے آغاز پر یوکرین کے دارالحکومت کیئو کے دفاع کی قیادت کی تھی۔
وہ اس موسم گرما میں خارکیئو میں یوکرین کے حیرت انگیز اور کامیاب جوابی حملے کے پیچھے ماسٹر مائنڈ تھے اور اس کے بعد سے وہ مشرقی یوکرین میں فوجی آپریشنز کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے، جو یوکرین کی جوابی کارروائی کے دو اہم محوروں میں سے ایک تھا۔
ملک کے وزیر دفاع رستم عمروف نے ایک بیان میں جنرل زلوزنی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: ’جنرل ویلری زلوزنی کے پاس سب سے مشکل کام تھا ۔ روس کے ساتھ عظیم جنگ کے دوران یوکرین کی مسلح افواج کی قیادت کرنا۔
’لیکن جنگ ایک جیسی نہیں رہتی۔ جنگ بدلتی ہے اور تقاضے بدلتے ہیں۔ 2022، 2023 اور 2024 کی لڑائیاں تین مختلف حقیقتیں ہیں۔ 2024 نئی تبدیلیاں لائے گا، جس کے لیے ہمیں تیار رہنا چاہیے۔ نئے نقطہ نظر، نئی حکمت عملی کی ضرورت ہے۔‘
’آج، یوکرین کی مسلح افواج کی قیادت کو تبدیل کرنے کی ضرورت پر فیصلہ کیا گیا۔
’میں والیری فیڈورووچ کا ان کی تمام کامیابیوں اور فتوحات کے لیے تہہ دل سے شکر گزار ہوں۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 78 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 98 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8841 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4585 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2107 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C