یوکرین نے اپنے 50 فیصد علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا، امریکی وزیر خارجہ
👁️ 33 بار دیکھا گیا
یوکرین نے اپنے 50 فیصد علاقوں پر دوبارہ قبضہ کرلیا، امریکی وزیر خارجہ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/رائٹرز/ڈی پی اے) امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن کا کہنا ہے کہ یوکرین نے روس کے قبضے میں چلے جانے والے اپنے پچاس فیصد علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ انہوں نے تاہم کہا کہ اس جنگ کو ختم ہونے میں چند ہفتے نہیں بلکہ کئی مہینے لگ سکتے ہیں۔
امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے نیوز چینل سی این این کو اتوار کے روز دیے گئے ایک انٹرویو میں کہا کہ گوکہ یوکرین نے اپنے ان پچاس فیصد علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے، جن پر روس نے اس جنگ کی ابتدا میں ہی قبضہ کر لیا تھا، تاہم کییف کو اپنے تمام مقبوضہ علاقے آزاد کرانے کے لیے ابھی بہت مشکل لڑائی لڑنا پڑے گی، جس میں مہینوں لگ سکتے ہیں۔
انٹونی بلنکن کا کہنا تھا، ”ابتدا میں جن علاقوں پر قبضہ کر لیا گیا تھا، ان میں سے تقریباً 50 فیصد کو واپس لیا جا چکا ہے۔‘‘
انہوں نے مزید کہا، ”یہ جوابی کارروائی کے ابتدائی دن تھے۔ یہ کافی سخت رہے ہیں۔ لیکن یہ اگلے ایک یا دو ہفتے تک نہیں چلیں گے بلکہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ اس میں مزید کئی مہینے لگیں گے۔‘‘
پیش رفت مطلوبہ سے کم
گزشتہ ماہ کے اواخر میں یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کے حوالے سے کہا گیا تھا کہ روسی افواج کے خلاف جوابی کارروائی میں پیش رفت ‘مطلوبہ سے کم‘ رہی تھی۔
یوکرین نے جنوب میں کچھ دیہات اور مشرق میں تباہ شدہ شہر باخموت کے اطراف کے علاقوں پر دوبارہ قبضہ کر لیا ہے۔ لیکن روس کی بھاری دفاعی لائنوں کے خلاف اب تک کوئی بڑی پیش رفت نہیں ہو سکی۔
جب امریکی وزیر خارجہ سے پوچھاگیا کہ کیا یوکرین کو ایف 16جنگی طیارے ملیں گے، تو بلنکن نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایسا ہو گا۔
انہوں نے کہا، ”اہم توجہ اس بات کو یقینی بنانے پر ہے کہ جب انہیں یہ (جنگی طیارے) ملیں تو وہ مناسب طور پر تربیت یافتہ ہوں۔ وہ طیاروں کے رکھ رکھاؤکے قابل ہوں اور انہیں اسمارٹ طریقے سے استعمال کرنے کے اہل ہوں۔‘‘
یوکرین کو اب تک 41 بلین ڈالر کی امداد
خیال رہے کہ گیارہ ملکوں کا اتحاد اگست میں ڈنمارک میں یوکرین کے پائلٹوں کو ایف16 طیارے اڑانے کی تربیت دینے کا آغار کرے گا جبکہ رومانیہ میں ایک تربیتی مرکز بھی قائم کیا جائے گا۔
یوکرین طویل عرصے لاک ہیڈ مارٹن کے تیار کردہ ایف 16 طیارے فراہم کیے جانے کی اپیل کر رہا ہے لیکن امریکی قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان نے گزشتہ ماہ کہا تھا کہ واشنگٹن نے طیارے بھیجنے کے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ امریکی حکام کا اندازہ ہے کہ پائلٹوں کی تربیت اور طیاروں کی ترسیل میں کم ا ز کم 18ماہ لگیں گے۔
فروری 2022ء میں یوکرین پر روسی فوجی حملے کے بعد سے امریکہ کییف کو اب تک 41 بلین ڈالر سے زائد کی امداد دے چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
جنوبی وزیرستان میں 48 گھنٹوں کے لیے کرفیو نافذ، اہم شاہراہوں پر آمدورفت بند
09/September/2026 👁️ 89 بار دیکھا گیا
ایران : سیستان و بلوچستان میں سیکیورٹی آپریشن، 3 مبینہ دہشتگرد ہلاک، 9 گرفتار
08/September/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26281 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15528 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11816 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9111 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7401 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5106 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C