یوکرین کے شہر پر روس کا حملہ، 31 افراد ہلاک، 83 زخمی
👁️ 91 بار دیکھا گیا
یوکرین کے شہر پر روس کا حملہ، 31 افراد ہلاک، 83 زخمی
کییف (ڈیلی اردو/اے ایف پی/ڈی پی اے) روسی یوکرینی جنگ میں شمال مشرقی یوکرینی شہر سومے پر اتوار کے روز کیے گئے ایک روسی میزائل حملے میں کم از کم اکتیس افراد مارے گئے۔ یوکرینی حکام کے مطابق اس میزائل حملے میں سات بچوں سمیت کم از کم تراسی افراد زخمی بھی ہوئے۔
یوکرین کے دارالحکومت کییف سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق یہ روسی میزائل حملہ 13 اپریل اتوار کی صبح اس وقت کیا گیا، جب سومے میں بہت سے شہری پام سنڈے کے مذہبی حوالے سے اہم مسیحی دن کی چرچ سروس کے لیے مقامی کلیساؤں کا رخ کر رہے تھے۔
ایسٹر کے مسیحی تہوار سے ایک ہفتہ پہلے اتوار کا دن پام سنڈے کہلاتا ہے اور مسیحی عقائد کی رو سے اس روز یسوع مسیح یروشلم میں داخل ہوئے تھے۔
میزائل حملے سے متعلق کییف حکومت کا موقف
پام سنڈے کے دن سومے میں کیے جانے والے روسی میزائل حملے میں جو یوکرینی باشندے ہلاک ہوئے، ان کی تعداد کم از کم بھی 31 بتائی گئی ہے اور یہ اتنی بڑی تعداد ہے کہ یوکرینی جنگ میں کسی ایک جنگی واقعے میں اتنے زیادہ شہریوں کی ہلاکت بہت کم دیکھنے میں آتی ہے۔
یوکرینی وزیر داخلہ ایہور کلیمینکو نے اس میزائل حملے کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ کم از کم 31 افراد کی ہلاکت کا سبب بننے کے ساتھ ساتھ یہ میزائل حملہ کم از کم 83 افراد کے زخمی ہونے کی وجہ بھی بنا۔ ان زخمیوں میں سات بچے بھی شامل ہیں۔
ایہور کلیمینکو نے لکھا کہ اس میزائل حملے کے بعد جگہ جگہ لوگ زخمی تھے، سڑکوں پر، گاڑیوں میں، پبلک ٹرانسپورٹ میں اور رہائشی عمارات کے اندر بھی۔
جلتی ہوئی گاڑیاں اور ہر طرف تباہی
جرمن نیوز ایجنسی ڈی پی اے نے سومے میں میزائل حملے کے بعد کی صورت حال کے بارے میں لکھا ہے کہ حملے کی جگہ کی تصویروں میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کئی گاڑیوں کو آگ لگی ہوئی تھی اور ہر طرف تباہی کا منظر تھا۔
قبل ازیں اسی حملے کے تناظر میں یوکرینی صدر وولودیمیر زیلنسکی نے بھی ٹیلیگرام پر ایک پوسٹ میں لکھا کہ اس خوفناک حملے میںروس نے سومے میں ایسے شہریوں کا نشانہ بنایا جو پام سنڈے کی مذہبی تقریبات کے لیے کلیساؤں کی طرف جا رہے تھے۔
صدر زیلنسکی نے یوکرین کے بین الاقوامی اتحادیوں سے مطالبہ کیا کہ اس روسی میزائل حملے پر ”سخت ردعمل‘‘ کا مظاہرہ کیا جانا چاہیے۔
یورپی یونین کا ردعمل
یورپی یونین کی خارجہ امور کی نگران عہدیدار کایا کالاس نے کہا کہ سومے میں آج دکھائی دینے والے منظر ”انتہائی دل شکستہ‘‘ کر دینے والے تھے، جب عام شہری پام سنڈے کے مذہبی اجتماعات کے لیے جمع ہو رہے تھے مگر انہیں یکدم روسی میزائلوں کا سامنا کرنا پڑا۔
کایا کالاس نے ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا، ”یہ تازہ حملہ اس امر کی ایک خوفناک مثال ہے کہ روس یوکرین پر اپنے حملوں میں شدت لاتا جا رہا ہے، حالانکہ یوکرین (بین الاقوامی ثالثی کوششوں کے نتیجے میں) غیر مشروط جنگ بندی پر آمادگی ظاہر کر چکا ہے۔‘‘
امریکہ کی طرف سے مارچ میں روسی یوکرینی جنگ میں 30 دن کی فائر بندی کی جو تجویز پیش کی گئی تھی، کییف حکومت اسے قبول کرنے پر تیار ہے تاہم روس نے ابھی تک اس پر اپنی آمادگی ظاہر نہیں کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 84 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4560 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3271 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1897 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C