یوکرین کے علاقے ایزیوم میں اجتماعی قبریں دریافت، 440 لاشیں برآمد
👁️ 51 بار دیکھا گیا
یوکرین کے علاقے ایزیوم میں اجتماعی قبریں دریافت، 440 لاشیں برآمد
کیف (روئٹرز، اے پی، ڈی پی اے) یوکرینی فورسز نے ایزیوم شہر کو حال ہی میں روسی افواج سے بازیاب کیا تھا۔ یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی کا کہنا ہے کہ اجتماعی قبروں کے بارے میں آج مزید مستند معلومات فراہم کی جائیں گی۔
GRAPHIC CONTENT: Today I watched as Ukraine began exhuming more than 440 bodies found in a mass burial site on the edge of liberated city Izium, Kharkiv region.
At least 1 civilian showed signs of torture, while I saw two bodies (believed to be soldiers) with their hands tied. pic.twitter.com/hqCENLdtDf
— Liz Cookman (@liz_cookman) September 16, 2022
یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ شمال مشرقی شہر ایزیوم کے قریب جنگل میں انہیں اجتماعی قبریں ملی ہیں۔ اس علاقے پر روسی افواج کا قبضہ تھا اور چند روز قبل ہی یوکرین کے فورسز نے اسے دوبارہ اپنے کنٹرول میں لیا تھا۔
No peace and freedom are possible where Russia comes.
???? A mass grave site was found in the recently liberated #Izium. 440 graves were revealed there. There are more graves in the city, as a police report. All these people died during the 6-month-occupation.
????Serhii Nuzhnenko pic.twitter.com/BFe0TeKs1o
— MFA of Ukraine ???????? (@MFA_Ukraine) September 16, 2022
یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے جمعرات کی رات کو ملک سے اپنے خطاب میں اجتماعی تدفین کے مقام کی دریافت کا انکشاف کیا، جس میں ان کے مطابق تقریباً 440 لاشیں پائی گئی ہیں۔
Ukrainian authorities say the bodies of at least 440 people, mostly civilians, have been found at a mass burial site in Izium, northeastern Ukraine. Exhumations continue in the area, recently recaptured from Russian forces https://t.co/Cl5O1mWpMk pic.twitter.com/0XTazwmOgQ
— Reuters (@Reuters) September 16, 2022
انہوں نے اپنے معمول کے خطاب میں کہا، ”خارکیف کے ایزیوم علاقے میں ایک اجتماعی تدفین کی جگہ ملی ہے۔ اس حوالے سے، وہاں پہلے سے ہی ضروری طریقہ کار شروع ہو چکے ہیں۔ جمعے کے روز مزید معلومات، واضح اور تصدیق شدہ معلومات فراہم کی جائیں گی۔”
یوکرینی صدر نے مزید کہا، ”ہم چاہتے ہیں کہ دنیا کو معلوم ہو کہ حقیقت میں کیا ہو رہا ہے اور روسی قبضے کی وجہ سے ہوا کیا ہے۔” انہوں نے مزید کہا کہ پہلے، ”بوچا پھر ماریوپول اور اب بدقسمتی سے ایزیوم… روس ہر جگہ موت کو چھوڑتا جا رہا ہے، اور اسے اس کے لیے جوابدہ ٹھہرایا جانا چاہیے۔”
گزشتہ ہفتے یوکرین کی جوابی کارروائی کے بعد ماسکو نے خارکیف کے ایزیوم اور دیگر علاقوں سے اپنی فوج کو پیچھے ہٹا لیا تھا، جس کی وجہ سے ہزاروں روسی فوجیوں کو فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا تھا۔
چار سو سے زائد لاشیں برآمد
خارکیف علاقے کے پولیس سربراہ سرہی بولوینوف، جو اس واقعے کی تفتیش کر رہے ہیں، نے جمعرات کو برطانوی نشریاتی ادارے اسکائی نیوز کو بتایا کہ اجتماعی قبر سے ملنے والی ہر لاش کی فورینزک تفتیش کی جا رہی ہے۔
بولوینوف نے کہا، ”میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ آزاد کرائے گئے (علاقوں) کے ایک بڑے قصبے میں یہ سب سے بڑی تدفین کی جگہوں میں سے ایک ہے… 440 لاشوں کو ایک ہی جگہ دفن کیا گیا۔” ان کا مزید کہنا تھا، ”کچھ کی موت توپ خانے کی فائر کی وجہ سے ہوئی…کچھ کی موت فضائی حملوں کی وجہ سے ہوئی۔”
بدھ کے روز زیلنسکی نے ایزیوم کے سٹی ہال میں قومی پرچم کی نمائش کا نظارہ کرنے کے لیے دارالحکومت کیف سے باہر کا اپنا سفر بھی کیا۔
خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے صحافیوں نے جمعرات کے روز ایزیوم کے باہر ایک جنگل کا دورہ کیا۔ ان کے مطابق درختوں کے درمیان سیکڑوں قبریں تھیں جن میں لکڑی کی سادہ صلیبیں بھی تھیں اور بیشتر پر نمبر بھی درج تھے۔
ایک بڑی قبر پر ایک نشان لگا ہوا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ اس میں 17 یوکرینی فوجیوں کی لاشیں ہیں۔ اس دوران میٹل ڈیٹیکٹر والے تفتیش کار کسی بھی پوشیدہ ممکنہ دھماکہ خیز مواد کی جگہ کا پتہ لگانے کی بھی کوشش کر رہے تھے۔
مزید امریکی امداد
یوکرین نے شمال مشرقی خارکیف کے علاقے میں دو ہفتوں کی تیز رفتار کامیابیوں کے بعد ایزیوم کو آزاد کرا لیا ہے۔ یوکرائنی حکام کا دعوی ہے کہ اس مہینے کے آغاز سے، انہوں نے اپنے ملک کے تقریباً 9,000 مربع کلومیٹر علاقے کو دوبارہ اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے، جو تقریبا جزیرہ قبرص کے سائز کے برابر کا علاقہ ہے۔
درمیں اثنا جمعرات کو ہی امریکہ نے 60 ارب ڈالر تک کی مزید فوجی امداد کے نئے پیکج کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ اس پیکج میں عسکری آلات کے ساتھ ساتھ خدمات و تربیت بھی شامل ہے۔ تاہم اس کے تحت کون سے ہتھیار فراہم کیے جائیں گے اس کی، وضاحت نہیں کی گئی۔
رواں برس 24 فروری کو روس کے حملے کے بعد سے امریکہ نے کیف کو اب تک تقریبا ً 15 ارب ڈالر سے زیادہ کی فوجی امداد فراہم کر چکا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
لکی مروت: امن کمیٹی کے اجلاس پر کواڈ کاپٹر حملہ، 13 افراد زخمی
20/June/2026 👁️ 104 بار دیکھا گیا
خلیجی ممالک پر حملوں کیلئے عراق میں ’خفیہ‘ ایرانی سیلز
20/June/2026 👁️ 130 بار دیکھا گیا
نائجر کے ہوائی اڈے پر دہشت گرد حملہ، 35 افراد ہلاک
20/June/2026 👁️ 77 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے لبنان میں 80 سے زائد اہداف پر حملے، حزب اللہ کے درجنوں ارکان ہلاک
20/June/2026 👁️ 117 بار دیکھا گیا
امریکہ چھ ماہ میں یورپ میں اپنی افواج کی موجودگی کا جائزہ لے گا، پیٹ ہیگستھ
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
بلوچستان: نوشکی میں بی ایل اے کا ٹارگٹ حملہ، سی ٹی ڈی کا ڈی ایس پی ہلاک
20/June/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8841 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4585 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3291 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2463 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2107 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1909 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C