یہودی برادری پر حملے، برطانوی وزیرِاعظم کا سخت کارروائی کا اعلان
👁️ 254 بار دیکھا گیا
یہودی برادری پر حملے، برطانوی وزیرِاعظم کا سخت کارروائی کا اعلان
لندن (ڈیلی اردو/بی بی سی) برطانوی وزیرِ اعظم کیئر سٹارمر نے کہا ہے کہ برطانیہ کی یہودی برادری کو ایک بار پھر “انتہائی قابلِ نفرت دہشت گردی کے حملے” کا سامنا کرنا پڑا، جب دو افراد پر چاقو سے حملہ کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ متاثرین کو صرف اس لیے نشانہ بنایا گیا کیونکہ وہ یہودی تھے۔
10 ڈاؤننگ اسٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے گولڈرز گرین کا دورہ کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے ایسے واقعات کے خلاف سخت اقدامات کا عزم کیا ہے۔ ان کے مطابق یہ کوئی الگ تھلگ واقعہ نہیں بلکہ یہود مخالف حملوں میں اضافہ ایک تشویشناک رجحان ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث یہودی برادری کو خوف کی فضا میں زندگی گزارنی پڑ رہی ہے، جہاں لوگ اپنی شناخت ظاہر کرنے، عبادت گاہوں میں جانے، بچوں کو اسکول بھیجنے یا روزمرہ سرگرمیوں کے بارے میں بھی غیر یقینی کا شکار ہیں۔
وزیرِ اعظم نے اعلان کیا کہ حکومت پولیس کی موجودگی میں اضافہ کرے گی، سیکیورٹی پر زیادہ سرمایہ کاری کی جائے گی اور نفرت انگیز مواد پھیلانے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی نظام کے ساتھ مل کر یہود مخالف جرائم کے مقدمات میں سزاؤں کے عمل کو تیز کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ایسے افراد کو ملک میں داخل ہونے سے روکنے کے لیے نئے قوانین متعارف کرائے گی جو نفرت پھیلانے میں ملوث ہوں، جبکہ انسدادِ دہشت گردی قوانین کو مزید سخت بنایا جائے گا۔
اس دوران یہ بھی سامنے آیا ہے کہ حملے میں ملوث 45 سالہ ملزم عیسیٰ سلیمان کو 2020 میں حکومت کے انسدادِ دہشت گردی پروگرام میں شامل کیا گیا تھا۔ تاہم وزیرِ اعظم نے واضح کیا کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ابھی مکمل حقائق سامنے نہیں آئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
یمن میں فضائی حملوں اور جھڑپوں میں 70 سے زائد حوثی باغی ہلاک، درجنوں زخمی
31/October/2026 👁️ 0 بار دیکھا گیا
خیبر پختونخوا میں دہشتگردی کے دوبارہ بڑھتے واقعات تشویشناک، گورنر راج کا فیصلہ ناگزیر تھا: وزیراعظم
31/October/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
لکی مروت میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، کواڈ کاپٹر حملوں سے منسلک 4 مبینہ دہشتگرد ہلاک
31/October/2026 👁️ 47 بار دیکھا گیا
دوحہ میں ایرانی وفد کی موجودگی کی تصدیق، امریکہ سے براہِ راست مذاکرات کا کوئی منصوبہ نہیں، عباس عراقچی
31/October/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
ایران کو کسی بھی خطرے کا فوری اور جغرافیائی حدود سے آزاد جواب دیا جائے، مجتبیٰ خامنہ ای کی مسلح افواج کو ہدایت
31/October/2026 👁️ 63 بار دیکھا گیا
شمالی وزیرستان ، لکی مروت میں مبینہ کواڈ کاپٹر حملے، ایک شخص ہلاک، متعدد مکانات کو نقصان
31/October/2026 👁️ 48 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26414 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15650 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11954 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9317 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7570 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5548 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C