ایران اور سعودیہ میں ثالثی: وزیراعظم عمران خان ریاض پہنچ گئے، سعودی فرمانروا سے ملاقات
👁️ 88 بار دیکھا گیا
ایران اور سعودیہ میں ثالثی: وزیراعظم عمران خان ریاض پہنچ گئے، سعودی فرمانروا سے ملاقات
ریاض (ڈیلی اردو) وزیراعظم عمران خان سعودی عرب اور ایران کے درمیان مصالحت کے سلسلے میں ایک روزہ دورے پر سعودی دارالحکومت ریاض پہنچ گئے۔
وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں ملاقات۔
ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی۔ pic.twitter.com/tiygA3C1rO— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 15, 2019
وزیراعظم عمران خان کی سعودی فرمانروا خادم الحرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ریاض میں ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں دونوں رہنماوٴں نے دوطرفہ تعلقات، خطے میں امن و امان اور عالمی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعظم عمران خان نے علاقائی امن و استحکام کی خاطر خطے میں اختلافات اور تنازعات کے سیاسی اور سفارت کاری کے ذریعے حل پر زور دیا جب کہ وزیراعظم نے شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کو مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان نے مسلم دنیا کے دو بڑے ملکوں ایران اور سعودی عرب میں مصالحت کی کوششیں تیز کردی ہیں اور اسی حوالے سے وہ ایران کے بعد اب سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی، سیکریٹری خارجہ اور دیگر حکام وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔
وزیر اعظم پاکستان عمران خان سعودی عرب کے دورہ پر ریاض پہنچ گئے۔
شاہ خالد ائیر پورٹ کے رائل ٹرمینل پر گورنر ریاض فيصل بن بندر بن عبد العزيز ال سعود اور وزیر مملکت اور نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان نے انکا استقبال کیا۔ pic.twitter.com/8rWpfHyfUO— Government of Pakistan (@GovtofPakistan) October 15, 2019
سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچنے پر گورنر فيصل بن بندر اور وزیرمملکت و نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر ڈاکٹر مساعد بن محمد نے ان کا استقبال کیا۔
عمران خان دورے میں سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کریں گے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ وزیراعظم کا رواں سال سعودی عرب کا تیسرا دورہ ہے۔
اس سے قبل اتوار کو وزیراعظم عمران خان نے ایران کا ایک روزہ دورہ کیا تھا جس میں انہوں نے صدرحسن روحانی اور ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای سے ملاقاتیں کیں تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 125 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 131 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 178 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8828 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4555 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2449 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2089 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1896 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C