پی ایس ایل فور: سلطانز نے یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
👁️ 144 بار دیکھا گیا
پی ایس ایل فور: سلطانز نے یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی
دبئی(نیوزڈیسک) پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی سمیٹ لی۔
دبئی میں کھیلےگئے پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 126 رنز کا ہدف دیا جس کا کامیابی سے تعاقب کرتے ہوئے سلطانز نے میدان مار لیا، کپتان شعیب ملک نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 31 رنز بنا کر ٹیم کو فتح سے ہمکنار کرایا، شان مسعود 26، اینڈرے رسل اور شاہد آفریدی 16،16 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے شاداب خان نے 2، وقاص مقصود اور محمد سمیع نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطانز کی یہ ایونٹ میں پہلی کامیابی ہے، گزشتہ روز کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو شکست سے دوچار کیا تھا۔
اس سے قبل میچ کا ٹاس ملتان سلطانز کے کپتان شعیب ملک نے جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تو اسلام آباد کی جانب سے لیوک رونکی اور رضوان حسین نے اننگز کا آغاز کیا، محمد عرفان نے 25 رنز کے مجموعی اسکور پر رضوان کو پویلین واپس بھیجا اور اگلے ہی اوور میں علی شیفق نے کیمرون ڈیلپورٹ کو آؤٹ کردیا۔
لیونک رونکی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 5 چھکوں اور ایک چوکے کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی لیکن شاہد آفریدی نے انہیں 51 رنز پر پویلین بھیج دیا جب کہ اگلے ہی اوور میں جنید خان نے حسین طلعت کو بھی آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ کرواکر اسلام آباد کی مشکلات میں اضافہ کردیا۔
فلپ سالٹ بھی 4 رنز بناکر آفریدی کا شکار بنے، پچھلے میچ کے ہیرو آصف علی صرف 2 رنز کے مہمان ثابت ہوئے، شاداب خان بھی 15 رنز بناکر علی شفیق کا شکار بنے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے جنید خان، علی شفیق اور شاہد آفریدی نے 2،2 جب کہ محمد عرفان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اسلام آباد یونائیٹڈ نے پچھلے میچ کی ٹیم برقرار رکھی ہے تاہم ملتان سلطانز میں دو تبدیلیاں کی گئی تھیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C