17 ہزار فلسطینی خواتین اسرائیلی زندانوں میں قید
👁️ 92 بار دیکھا گیا
17 ہزار فلسطینی خواتین اسرائیلی زندانوں میں قید
رام اللہ (ڈیلی اردو/نیوز ایجنسی) قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے۔ 1967ء کی جنگ کے بعد 17 ہزار فلسطینی خواتین کو صہیونی ریاست کے زندانوں میں قید کیا گیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق فلسطینی محکمہ امور اسیران کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کے ہاتھوں سب سے زیادہ گرفتاریاں سنہ 1987ء کو شروع ہونے والی تحریک انتفاضہ کے دوران کی گئیں۔ گرفتار کی جانے والی خواتین میں بیشتر کم عمر لڑکیاں شامل تھیں۔ پہلی تحریک انتفاضہ کے دوران 3000 فلسطینی خواتین کو حراست میں لیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انتفاضہ دوم سنہ 2000ء کو شروع ہوئی اور اس دوران قابض فوج نے ایک ہزار فلسطینی خواتین اور کم عمر لڑکیوں کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ سنہ 2009ء سے 2012ء تک فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں میں کمی آئی جب کہ سنہ 2015ء کے آخر میں القدس میں شروع ہونے والی تحریک کے بعد فلسطینی خواتین کی گرفتاریوں میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق سنہ 2018ء اور سنہ 2019ء کے دوران بھی فلسطینی خواتین کی پکڑ دھکڑ اپنے عروج پر رہی۔ اس وقت بھی 36 فلسطینی خواتین صہیونی ریاست کی زندانوں میں قید ہیں۔
اسرائیل کے بدنام زمانہ عقوبت خانے ‘دامون’ میں قید 20 خواتین ایسی بھی ہیں جو شادی شدہ اور بچوں کی مائیں ہیں جب کہ 6 خواتین زخمی ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 112 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 92 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 94 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2447 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C