2014 سے 50 ہزار مہاجرین موت کی آغوش میں جا چکے ہیں، آئی او ایم
👁️ 96 بار دیکھا گیا
2014 سے 50 ہزار مہاجرین موت کی آغوش میں جا چکے ہیں، آئی او ایم
واشنگٹن (ڈیلی اردو) دنیا میں انسانی نقل مکانی پر کام کرنے والےاقوام متحدہ کے ادارے نے کہا ہے کہ سن 2014 سے اب تک بہتر زندگی کی تلا ش میں نکلنے والے تارکین وطن میں سے 50 ہزار لوگ پر خطر سفری راستوں میں اپنی جانیں کھو بیٹھے ہیں۔
لاپتا ہونے والے تارکین وطن پر تحقیق کرنے والے منصوبے‘ انٹرنیشنل آرگنائزیشن فار مائیگریشن کے مسنگ مائیگرنٹس پروجیکٹ‘ نے انسانی جانوں کے ضیاع کے اس المناک سنگِ میل کی تصدیق اپنی ایک نئی رپورٹ میں کی ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس معاملے پر تارکین وطن کے اپنے آبائی ممالک، دوران سفر ٹرانزٹ یا ان کی آمد کے ممالک کی جانب سے بہت کم کارروائی کی گئی۔
تحقیق کی شریک مصنف جولیا بلیک نے کہا کہ ایک ایسے وقت میں جب ہر سال نقل مکانی کے راستوں پر ہزاروں اموات کو دستاویزی شکل دی جاتی ہے، ان سانحات کے انسداد اور ان کو حل کرنے کے لیے بہت کم اقدامات کیے گئے ہیں۔
بیشتر کی قومیت کے بارے میں کوئی علم نہیں
لاپتا تارکین وطن پراجیکٹ کے مطالعہ میں زندگی سے ہاتھ دھونے والے 30 ہزار سے زیادہ لوگوں کی قومیت کے بار ے میں کوئی علم نہیں ہے۔ یعنی ہجرت کے راستوں پر ہلاک والوں میں سے 60 فیصد سے زیادہ نامعلوم ہیں۔
اس صورت حال میں ہزاروں خاندان جواب کی تلاش میں ہیں۔
اس المیہ سے دو چار مراکش کے ایک شہری نے، جو 20 سال پہلے یورپ کی جانب جانے والے اپنے بھائی کی تلاش میں اسپین میں در بدر پھر رہے تھے، آئی او ایم کو بتایا ” وقت گزر رہا ہے لیکن کوئی خبر نہیں مل رہی”۔
ایسے لاپتا تارکین وطن جن کی قومیت کی شناخت کی جا سکی ہے ان میں سے 9 ہزار سے زیادہ کا تعلق براعظم افریقہ سے، ساڑھے چھ ہزار کا ایشیا سے اور تین ہزار کا تعلق براعظم امریکہ سے تھا۔
آئی او ایم نے نوٹ کیا ہے کہ تین سرفہرست ممالک افغانستان، شام اور میانمار ہیں جہاں سے بہت سے لوگ تشدد سے پچنے کے لیے اپنے گھر بار چھوڑ کر بیرون ملک پناہ لینے کے لیے فرار ہو رہے ہیں۔”
جان لیوا سفری میراث
سن 2014 سے اب تک ہونے والی 50 ہزار اموات میں سے نصف سے زیادہ یورپ جانے والے راستوں میں ہوئیں۔ بحیرہ روم کے سفر میں 25 ہزار سے زیادہ تارکین وطن مارے گئے۔
16 ہزار سے زیادہ مہاجرین یورپی سمندری راستوں میں لاپتا ہوئے جن کی باقیات کبھی بھی نہیں مل سکیں۔
رپورٹ کے مطابق افریقہ ترک وطن کرنے والے لوگوں کے لیے دوسرا سب سے مہلک خطہ ہے جہاں سن 2014 کے بعد سے نقل مکانی سے متعلق 9,000 سے زیادہ اموات ریکارڈ کی گئی ہیں۔
خطرناک راستے
جنوبی اور شمالی امریکہ کے بر اعظموں میں تقریباً سات ہزار اموات ریکارڈ کی گئیں جن میں سے 4694 امریکہ جا رہے تھے۔ سن 2014 سے اب تک صرف امریکہ اور میکسیکو کی زمینی سرحد پر چار ہزار سے زیادہ اموات ہوئی ہیں۔
آئی او ایم نے ایشیا بھر میں مزید چھ ہزار دو سو اموات ریکارڈ کی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق، “ایشیا میں ہجرت کے راستوں پر اپنی جانیں کھونے والوں میں 11 فیصد سے زیادہ بچے ہیں، جو کسی بھی خطے کا سب سے زیادہ تناسب ہے”۔
خطے میں نقل مکانی سے منسلک 717 ریکارڈ شدہ بچوں کی اموات میں سے 436 روہنگیا پناہ گزین تھے۔
مغربی ایشیا میں نقل مکانی کے راستوں پر کم از کم 1315 لوگ ہلاک ہوئے۔ ان میں سے اکثر اموات ایسے ممالک میں ہوئیں جہاں تنازعات جاری ہیں اور لاپتا ہونے والے لوگوں کی دستاویزی تصدیق کرنا انتہائی مشکل ہوتا ہے۔
اس کے علاوہ قرن افریقہ سے آنے والے کم از کم 522 افراد یمن میں ہلاک ہو چکے ہیں جو اکثر تشدد کا شکار ہوتے ہیں۔
ترکی کی سرحد عبور کرنے کی کوششوں کے دوران 264 شامی اموات کی تصدیق ہوئی ہے۔
فوری اقدامات کا مطالبہ
آئی او ایم نے زور دیا کہ ” زندگی کے حق سمیت بین الاقوامی قانون کے تحت ذمہ داریوں کو ہر وقت برقرار رکھا جانا چاہیے”۔
اقوام متحدہ کی ادارے نے تلاش اور بچاؤ کے کاموں کو ترجیح دینے میں بین الاقوامی یکجہتی، باقاعدہ اور محفوظ نقل مکانی کے راستوں کو بہتر بنانے اور پھیلانے اور اس بات کو یقینی بنانے پر زور دیا کہ قانون سازی ایک جگہ سے دوسری جگہ ہجرت کرنے والے لوگوں کے تحفظ کو ترجیح دے۔
اس پر زور دیتے ہوئے آئی او ایل رپورٹ کی شریک مصنفہ جولیا بلیک نے کہا کہ لوگوں کو نقل مکانی پر مجبور کر نے کی وجوہات خواہ کچھ بھی ہوں، بہتر زندگی کی تلاش میں نکلنے والے کسی بھی انسان کو اس طرح مرنا نہیں چاہیے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر خودکش حملہ ناکام، 4 حملہ آور ہلاک
03/June/2026 👁️ 281 بار دیکھا گیا
امریکی طیاروں نے ایک بار پھر ایران میں فضائی حملے کیے، پاسداران انقلاب کی جوابی کارروائیاں
03/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
ٹانک میں دہشت گردوں کی فائرنگ، چھٹی پر آیا پولیس اہلکار ہلاک
03/June/2026 👁️ 154 بار دیکھا گیا
جزوی جنگ بندی کے باوجود لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپیں جاری
03/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
بنوں: دہشت گردوں نے گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی، پشاور میں دھماکا
03/June/2026 👁️ 274 بار دیکھا گیا
لبنان میں طویل المدتی اسرائیلی قبضہ ناقابلِ قبول ہے، فرانس
03/June/2026 👁️ 474 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4464 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3190 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2049 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1861 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C