03/January/2026

2025: دنیا بھر میں 128 صحافی ہلاک، نصف سے زائد مشرقِ وسطیٰ میں، آئی ایف جے

👁️ 204 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
2025: دنیا بھر میں 128 صحافی ہلاک، نصف سے زائد مشرقِ وسطیٰ میں، آئی ایف جے

2025: دنیا بھر میں 128 صحافی ہلاک، نصف سے زائد مشرقِ وسطیٰ میں، آئی ایف جے

نیو یارک (نمائندہ ڈیلی اردو) انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹس (آئی ایف جے) نے جمعرات کو کہا ہے کہ سال 2025 کے دوران دنیا بھر میں مجموعی طور پر 128 صحافی ہلاک ہوئے، جن میں سے نصف سے زائد ہلاکتیں مشرقِ وسطیٰ میں ہوئیں۔

 

آئی ایف جے کے جنرل سیکریٹری انتھونی بیلونزے نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا کہ 2024 سے اب تک سامنے آنے والے یہ اعداد و شمار “محض ایک عدد نہیں بلکہ دنیا بھر میں ہمارے ساتھیوں کو لاحق شدید خطرات کی عکاسی کرتے ہیں۔”

 

پریس تنظیم نے فلسطینی علاقوں کی صورتحال پر خصوصی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 2025 میں غزہ میں اسرائیل کی جنگ کے دوران کم از کم 56 میڈیا پروفیشنلز ہلاک ہوئے۔

 

بیلونزے کے مطابق، “ہم نے اس سے پہلے کبھی ایسا منظر نہیں دیکھا کہ اتنے مختصر وقت اور اتنے محدود علاقے میں صحافیوں کی اتنی بڑی تعداد ہلاک ہو۔”

 

یمن، یوکرین، سوڈان، پیرو، بھارت اور دیگر ممالک میں بھی صحافیوں کے قتل کے واقعات رپورٹ ہوئے۔

 

آئی ایف جے کے مطابق پاکستان میں 2025 کے دوران پانچ صحافی ہلاک ہوئے۔

 

بیلونزے نے ان حملوں میں ملوث افراد کے لیے موجود “استثنا” یا سزا سے بچ نکلنے کے رجحان کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا، “جب انصاف نہیں ہوتا تو صحافیوں کے قاتل آزادانہ گھومتے رہتے ہیں۔”

 

دوسری جانب آئی ایف جے نے بتایا کہ اس وقت دنیا بھر میں 533 صحافی جیلوں میں قید ہیں، جو گزشتہ پانچ برسوں کے دوران دگنی سے بھی زیادہ ہو چکی ہے۔

 

چین ایک بار پھر صحافیوں کو قید کرنے والا بدترین ملک قرار پایا، جہاں 143 رپورٹرز سلاخوں کے پیچھے ہیں۔ ہانگ کانگ کے حکام کو بھی مغربی ممالک کی جانب سے اختلافِ رائے کو دبانے کے لیے قومی سلامتی کے قوانین کے استعمال پر تنقید کا سامنا ہے۔

 

آئی ایف جے کے مطابق شمار کے مختلف طریقۂ کار کے باعث اس کے اعداد و شمار عموماً رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مقابلے میں زیادہ ہوتے ہیں۔ رواں سال آئی ایف جے کی رپورٹ میں نو حادثاتی اموات بھی شامل کی گئی ہیں۔

 

رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے مطابق گزشتہ سال 67 صحافی اپنے فرائض کی انجام دہی کے دوران ہلاک ہوئے، جبکہ یونیسکو نے یہ تعداد 93 بتائی ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C