22 فوجی آپریشنز کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ، پالیسی بدلنے کا عندیہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
👁️ 228 بار دیکھا گیا
22 فوجی آپریشنز کے باوجود دہشت گردی میں اضافہ، پالیسی بدلنے کا عندیہ، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا
لاہور (ڈیلی اردو رپورٹ) وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ ملٹری آپریشنز کے باوجود صوبے میں دہشت گردی میں اضافہ ہو رہا ہے اور اس کے پیشِ نظر موجودہ پالیسی کو تبدیل کرنا ناگزیر ہے۔
یہ بات انہوں نے لاہور کے دورے کے تیسرے دن سینئر صحافیوں، اینکر پرسنز، ڈیجیٹل میڈیا نمائندوں، مختلف ٹی وی چینلز کے بیورو چیفس سے ملاقات کے دوران کہی۔
مریم نواز کو کھلا چیلنج
وزیراعلیٰ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز کو خیبرپختونخوا میں جلسہ کرنے کی دعوت دی اور کھلا چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں آئیں اور عوام کے سامنے جمہوری اور مہذب انداز میں استقبال کا تجربہ کریں۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے کہ عمران خان کی کال پر عوام باہر نہیں نکلتے، اس لیے وہ مریم نواز کو ایک ہفتے کی تیاری کے بعد صوبے میں جلسہ کرنے کی دعوت دیتے ہیں۔
وزیر اعلیٰ نے گزشتہ عام انتخابات کے حوالے سے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے پنجاب سے 180 نشستیں جیتیں، جو عوام کے اعتماد کا واضح ثبوت ہیں۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ عوام آج بھی تحریک انصاف کی کال پر باہر نکلنے کے لیے تیار ہیں۔
دہشت گردی اور ملٹری آپریشنز
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے کہا کہ صوبے میں اب تک تقریباً 22 بڑے فوجی آپریشنز اور 22 ہزار کے قریب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کیے جا چکے ہیں، لیکن ان کے باوجود دہشت گردی میں کمی نہیں آئی، بلکہ یہ بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اتنے آپریشنز، نقصانات اور جانوں کی قربانی کے باوجود مطلوبہ نتائج حاصل نہیں ہوئے، اس کا مطلب یہ ہے کہ پالیسی میں تبدیلی ضروری ہے۔
پنجاب میں جمہوری روایات کی خلاف ورزی
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں انتظامیہ کی سختیوں اور پابندیوں نے انہیں حیران کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ لاہور پہنچنے سے پہلے ہی سیکڑوں کارکنان کو گرفتار کر لیا گیا اور ان کے راستے میں رکاوٹیں کھڑی کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ رویہ جمہوری روایات کے منافی اور ایک آمرانہ سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔
دہشت گردی کے خاتمے کیلئیے متبادل راستہ
سہیل آفریدی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے متبادل حکمت عملی بھی پیش کی، جس میں صوبائی حکومت، قبائلی مشران، علمائے کرام اور معاشرے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو شامل کرنا ضروری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مشاورت سے بننے والی پالیسی نہ صرف قابل عمل ہوگی بلکہ اس کے پیچھے عوامی حمایت بھی موجود ہوگی، جبکہ بند کمروں میں کیے گئے فیصلے نقصان دہ ثابت ہوئے ہیں۔
انہوں نے صوبائی اسمبلی میں منعقد گرینڈ جرگے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں، علمائے کرام اور اسٹیک ہولڈرز نے متفقہ طور پر کہا کہ ملٹری آپریشن کسی مسئلے کا حل نہیں ہیں۔
اختتام اور فاتحہ خوانی
دورے کے اختتام پر وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے مزار اقبال پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب انتظامیہ کی جانب سے مختلف مقامات پر غیر معمولی رکاوٹیں اور پابندیاں لگائی گئی ہیں، جن سے عوام اور کارکنان دونوں متاثر ہوئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 96 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 109 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 149 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 95 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8824 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4548 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3264 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1894 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C