لکی مروت: مغوی اٹامک انرجی کمیشن کے 8 ملازمین کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری
👁️ 77 بار دیکھا گیا
لکی مروت: مغوی اٹامک انرجی کمیشن کے 8 ملازمین کی بازیابی کیلئے آپریشن جاری
پشاور (ڈیلی اردو/وی او اے) پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے اہلکاروں اور ایک منصوبے پر کام کرنے والے مزدوروں کے اغوا کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لیکن تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
خیبر پختونخوا کے ضلع لکی مروت میں جمعرات کی صبح پاکستان اٹامک انرجی کمیشن سے منسلک 16 افراد کو نامعلوم افراد نے قابل خیل کے مقام پر ایک نجی مسافر بس سے اتار کر اغوا کر لیا تھا۔
لکی مروت کے تھانہ صدر کے ایس ایچ او شکیل خان کی مدعیت میں جمعے کو واقعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جب کہ مغویوں کی بازیابی کے لیے کوششوں بھی شروع کر دی گئی ہیں۔
نامعلوم دہشت گردوں کے خلاف درج مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔
لکی مروت واقعے کے بعد ایک سرکاری بیان میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ آٹھ مغوی بازیاب کرا لیے گئے ہیں۔
سرکاری بیان کے مطابق مغویوں کی بازیابی کی کارروائی کے دوران تین افراد زخمی بھی ہوئے تھے جو فوجی اسپتال میں زیرِ علاج ہیں اور ان میں سے دو کی حالت نازک ہے۔
دوسری جانب کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان (ٹی ٹی پی) نے فورسز کی کارروائی میں آٹھ مغویوں کی بازیابی کے دعوے کو مسترد کیا ہے۔
ایک بیان میں شدت پسند تنظیم نے کہا ہے کہ جن افراد کی بازیابی کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، انہیں مزدور ہونے کی وجہ سے چھوڑ دیا تھا۔
ٹی ٹی پی کے مطابق ان کے پاس موجود دیگر آٹھ مغوی پاکستان اٹامک انرجی کمیشن کے ملازمین ہیں جنہیں محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔
شدت پسند تںظیم کے مطابق مغویوں کو مطالبات کے تسلیم ہونے کے لیے اغوا کیا ھے اور مطالبات حکومت تک پہنچا دیے گئے ہیں۔
تاہم کالعدم ٹی ٹی پی نے بیان میں مطالبات کی تفصیل بیان نہیں کی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستانی وزیراعظم امریکہ، ایران مذاکرات میں شرکت کیلئے سوئٹزرلینڈ روانہ
21/June/2026 👁️ 90 بار دیکھا گیا
لبنان میں جھڑپیں جاری، ایک اور اسرائیلی فوجی ہلاک
20/June/2026 👁️ 106 بار دیکھا گیا
بنوں میں مسافر گاڑیوں کے قریب دو دھماکے، 7 افراد ہلاک، 6 زخمی
20/June/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی فضائی حملوں میں 5 افراد ہلاک، 12 زخمی
20/June/2026 👁️ 80 بار دیکھا گیا
لکی مروت: دو مختلف مقامات سے تین افراد کی گولیوں سے چھلنی لاشیں برآمد
20/June/2026 👁️ 82 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان، امریکہ کی تردید
20/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8844 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4591 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3295 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2465 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2113 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1912 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C