بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 7 دہشت گرد ہلاک
👁️ 224 بار دیکھا گیا
بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے دو آپریشنز، 7 دہشت گرد ہلاک
راولپنڈی (ک م) پاکستانی سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں دو علیحدہ آپریشنز کے دوران فتنۃ الہند سے تعلق رکھنے والے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ یہ اطلاع پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے دی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پہلا آپریشن ضلع کچھی کے علاقے مچھ میں کیا گیا، جہاں 5 دہشت گرد ہلاک کیے گئے۔ دوسرا آپریشن ضلع قلات میں انجام دیا گیا، جہاں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
آپریشنز کے دوران بھاری مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق، ہلاک دہشت گرد فورسز اور عوام پر حملوں میں ملوث تھے۔ ان کی شناخت کا عمل جاری ہے، جب کہ دونوں علاقوں میں کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔
بھارت کی پراکسیز کے ذریعے دہشت گردی کی کوشش
حکومت پاکستان کے مطابق، 6 تا 10 مئی کے دوران پاکستان کے ساتھ جنگ میں ناکامی کے بعد، بھارت نے اپنی پراکسیز کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردی کی کوشش کی ہے، خصوصاً بلوچستان میں کالعدم بلوچ لبریشن آرمی (بی ایل اے) کو دوبارہ فعال کیا گیا۔
گزشتہ ماہ خضدار میں انہی عناصر نے اسکول وین کو نشانہ بنایا تھا، جس کے نتیجے میں 7 طالبات اور ایک طالب علم ہلاک ہوا تھا۔ اس کے بعد قومی قیادت نے دہشت گردوں کے خلاف سخت کارروائی کی منظوری دی تھی۔
گزشتہ ہفتے ضلع قلات کے اہم شہر سوراب میں دہشت گردوں نے سرکاری افسران کی رہائش گاہوں پر حملے کیے، جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ہدایت بلیدی ہلاک ہوگئے تھے۔ حملہ آوروں نے رہائش گاہوں کو آگ لگا دی اور ایک بینک کو لوٹ لیا۔ اس حملے کی ذمہ داری کالعدم بی ایل اے نے قبول کی ہے۔
واضح رہے کہ حکومت پاکستان، کالعدم بلوچ لبریشن آرمی اور دیگر بلوچ عسکریت پسند تنظیموں سے تعلق رکھنے والے عناصر کے لیے “فتنۃ الہند” کی اصطلاح استعمال کرتی ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C