بلوچستان : کوئٹہ میں مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کردیا گیا
👁️ 232 بار دیکھا گیا
بلوچستان : کوئٹہ میں مسافروں کو بسوں سے اتار کر شناخت کے بعد قتل کردیا گیا
بلوچستان کے پُرآشوب علاقے سر ڈھاکہ میں سفاک دہشتگردوں نے بسوں سے اتار کر نو مغوی مسافروں کو بے رحمی سے قتل کر دیا اور ان کی لاشیں پہاڑی علاقے میں پھینک کر فرار ہوگئے۔ واردات رات کی تاریکی میں انجام دی گئی، جب سیکیورٹی کی موجودگی نسبتاً کم ہوتی ہے۔
ہلاک ہونے والے تمام مسافر پنجاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے تھے۔ ان کی میتیں ایمبولینسز کے ذریعے لورالائی منتقل کی گئیں، جہاں سے بعد ازاں انہیں آبائی علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ افسوسناک واقعے میں دنیا پور سے تعلق رکھنے والے دو سگے بھائی، عثمان طور اور جابر طور بھی شامل تھے، جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کے لیے سفر کر رہے تھے۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردوں نے سر ڈھاکہ کے قریب بسوں کو روک کر نہتے مسافروں کو نشانہ بنایا۔ ان کے مطابق یہ بزدلانہ کارروائی دشمن کی درندگی اور فتنہ الہند کی واضح عکاسی ہے، جس کا بھرپور جواب ریاستی طاقت سے دیا جائے گا۔ سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے اور دہشتگردوں کی تلاش جاری ہے۔
کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈویژن اشفاق احمد چوہدری نے بتایا کہ لورالائی میں دہشتگردی کا نشانہ بننے والے تمام ہلاک شدگان کی میتیں بواٹہ کے مقام سے سخت سیکیورٹی کے حصار میں ڈی جی خان روانہ کی گئیں۔ میتیں بارکھان کے سرکاری حکام سے وصول کی گئیں، جنہیں پولیٹیکل اسسٹنٹ ڈی جی خان اسد خان چانڈیہ نے وصول کیا۔ تمام میتوں کو ان کے آبائی علاقوں تک پہنچانے کے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 99 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 53 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C