آئی ایس آئی سے مبینہ تعلقات: بھارت میں برطانوی خاتون اور پاکستانی شہری کیخلاف مقدمہ درج
👁️ 53 بار دیکھا گیا
آئی ایس آئی سے مبینہ تعلقات: بھارت میں برطانوی خاتون اور پاکستانی شہری کیخلاف مقدمہ درج
نئی دہلی (ڈیلی اردو/بی بی سی) انڈیا کی ریاست آسام میں پولیس نے حکومت کے حکم پر پاکستان میں موحولیاتی امور کے ماہر علی توقیر شیخ کے خلاف انسدادِ دہشتگردی کے قانون کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔
ریاستی حکومت کا مؤقف ہے کہ پاکستانی شہری علی توقیر شیخ ایسی سرگرمیوں ملوث ہیں جن سے انڈیا کی قومی سلامتی کو خطرہ ہے اور اس لیے اس مقدمے کی تفتیش کے لیے سپیشل انویسٹگیشن ٹیم (ایس آئی ٹی) تشکیل دی گئی ہے۔
آسام پولیس کے سربراہ ہرمیت سنگھ کا ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کابینہ کا حکم موصول ہونے کے بعد علی توقیر شیخ اور دیگر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’علی توقیر شیخ کی سرگرمیاں قومی سلامتی کے تناظر میں قانون کی گرفت میں آتی ہیں۔ ان کے بیانات سے ایسا لگتا ہے کہ ان کی سرگرمیاں بھی ملک کے قومی سلامتی کے وسیع تر مفاد کو نقصان پہنچا رہی ہیں۔‘
’تفتیش کے دوران ہمیں میں یہ دیکھنا ہے ہو گا کہ اس سازش میں ان کے ساتھ اور کون لوگ ملوث ہیں، کیا وہ انڈیا میں ہیں، کہیں وہ آسام میں تو نہیں۔‘
پیر کی شام آسام کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں لکھا تھا کہ کہ ’آسام پولیس اس معاملے کی پیشہ ورانہ مہارت اور مکمل تحقیقات کرے گی۔‘
بی بی سی نے اس معاملے پر مؤقف جانے کے لیے علی توقیر شیخ سے رابطہ کرنے کی کوشش کی، تاہم ان کی جانب سے کوئی جواب نہیں دیا گیا۔
اس کیس کا پس منظر کیا ہے؟
علی توقیر شیخ کا نام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب آسام کی اندورنی سیاست میں رسہ کشی عروج پر ہے۔
یہاں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت ہے جس کے وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا ہیں جن کا شمار ملک کے سخت گیر رہنماؤں میں ہوتا ہے جبکہ کانگریس پارٹی یہاں اپوزیشن میں ہے۔
آسام کی ریاستی کابینہ نے علی توقیر شیخ کے خلاف مقدمے کے اندراج کے لیے جو قرارداد منظور کی تھی اس میں کانگرس پارٹی کے رہنما گورو گوگئی کی اہلیہ ایلزبتھ کالبرن کا نام بھی شامل ہے جو ایک برطانوی شہری ہیں۔
لوک سبھا کے گذشتہ انتخابات میں گورو گوگئی، وزیرِ اعلیٰ ہیمنت بسوا کی تمام کوششوں کے باوجود فت حیاب ہوگئے تھے۔ ان دونوں کے درمیان سیاسی رقابت بہت پرانی اور گہری ہے۔
آسام کی کابینہ نے علی توقیر کے خلاف کیس درج کرنے کے لیے جو قرارداد منظور کی، اس میں کہا گیا کہ ’علی توقیر اور ایلزبتھ گوگئی دونوں ایک عالمی ماحولیاتی گروپ ’کلائمیٹ اینڈ ڈویلپمنٹ نولیج نیٹ ورک‘ میں کام کرتے تھے جو انڈیا اور پاکستان دونوں ملکوں میں متحرک تھا۔‘
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ ’حکومتِ پاکستان سے رابطے کے ساتھ ساتھ علی شیخ نے ’لیڈ پاکستان‘ نامی ایک غیر سرکاری ماحولیاتی تنطیم بھی قائم کی تھی۔ ایلزبتھ گوگئی پاکستان میں اپنے قیام کے دوران لیڈ پاکستان کا حصہ تھیں۔‘
قرارداد کے مطابق سوشل میڈیا پر توقیر شیخ کی سرگرمیوں اور دیگر معلومات کی جانچ سے پتا چلتا ہے کہ وہ ایلزبتھ گوگئی سے رابطے میں رہے۔
وزیر اعلی ہمینت بسوا نے چند دن قبل یہ بھی کہا تھا کہ اس بات کی جانچ کی ضرورت ہے کہ ایلزبتھ برطانوی شہری ہیں، کہیں ان کا تعلق ایسے لوگوں سے تو نہیں جو پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی سے منسلک ہیں۔
بی جے پی نے گزشتہ ہفتے گوگئی کی اہلیہ پر پاکستان اور آئی ایس آئی سے رابطے رکھنے کا الزام لگایا تھا تاہم گورو گوگئی نے اسے مضحکہ خیز کہہ کر مسترد کر دیا تھا۔
وزیراعلی ہیمنت بسوا شرما نے ایک نجی ٹی وی چینل کو دیے گئے انٹرویو میں کہا تھا کہ ایلزبتھ اور ان کے شوہر گورو گوگئی نے 2011 سے 2014 تک متعدد پاکستانی شہریوں کی انڈیا آنے میں مدد کی۔
انھوں نے الزام عائد کیا تھا کہ علی توقیر شیخ ماحولیات کے بجائے ایکس پر لکھتے ہیں کہ انڈیا میں مسلمانوں کو ہراساں کیا جا رہا ہے اور بعض پوسٹس میں انھوں نے انڈیا میں غیر قانونی بنگلہ دیشی تارکین وطن سے متعلق سوالات پر بھی تبصرے کیے تھے۔
بقول ہیمنت بسوا شرما کے علی توقیر شیخ کا رویہ ’انڈیا مخالف‘ ہے۔
انھوں نے کہا کہ ’جب ایس آئی ٹی اس معاملے کی چھان بین کرے گی تو اس سلسلے میں گورو گوگئی اور ایلزبتھ گوگئی سے بھی یقینی طور پر پوچھ گچھ کی جائے گی۔‘
ہیمنت شرما نے علی توقیر شیخ کا 2019 کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ کا سکرین شاٹ ایکس پر پوسٹ کیا تھا جس میں پاکستانی شہری نے انڈیا میں بنگلہ دیش کے غیر قانونی تارکین وطن کے مسئلے پر تبصرہ کیا تھا۔
وزیر اعلیٰ نےعلی توقیر شیخ کی ایک اور پوسٹ شوشل میڈیا پر شیئر کی، جس میں وہ انڈین پارلیمنٹ میں دلی فسادات کا معاملہ اٹھانے پر گورو گوگئی کی تعریف کر رہے ہیں۔
گورو گوگئی کیا کہتے ہیں؟
گورو گوگئی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ ’بی جے پی انھیں اور ان کے خاندان کو بدنام کرنے کے لیے انتہائی دور تک چلی گئی ہے۔ میں اس کے خلاف مناسب قانونی قدم اٹھاؤں گا۔‘
انھوں نے اپنی اہلیہ کو مخاطب کرتے ہوئے آسامی زبان میں فیس بک پر ایک خط پوسٹ کیا، جس میں انھوں نے ایلزبتھ کو یقین دلایا ہے کہ حقیقت جلد ہی عیاں ہو گی۔
آسام کے صحافی انربان رائے نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ایس آئی ٹی کی ٹیم تفتیش کے بعد کیا نکال کر لاتی ہے یہ تو دیکھنا ہو گا۔ آئندہ برس ریاست میں انتخابات ہونے والے ہیں اور پاکستان، آئی ایس آئی اور قومی سلامتی جیسے سوالات اُٹھا کر ووٹرز کو متاثر کرنا آسان ہے۔‘
’اگر اس تفتیش سے گورو گوگئی کی ساکھ خراب ہوتی ہے تو الیکشن میں بی جے پی کو اس سے یقینًاً فائدہ پہنچے گا۔‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
طالبان نے افغانستان میں چھوٹی داڑھی پر امدادی کارکن گرفتار کر لیے
23/June/2026 👁️ 93 بار دیکھا گیا
امریکہ نے ایرانی تیل کی برآمدات پر عارضی پابندیاں نرم کر دیں، 60 روزہ لائسنس جاری
23/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
ایران میں کریک ڈاؤن، “دشمن سے تعاون” کے الزام میں 3 ہزار سے زائد گرفتاریاں
23/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
بلوچ یکجہتی کمیٹی کی سربراہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور صبغت اللہ شاہ کو عمر قید
23/June/2026 👁️ 87 بار دیکھا گیا
ماسکو پر 60 ڈرون حملے ناکام، یوکرین میں روسی حملوں سے 5 افراد ہلاک
23/June/2026 👁️ 164 بار دیکھا گیا
لبنان میں حزب اللہ کا اسرائیل کے خلاف دفاعی کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
23/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8848 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4608 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3299 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2470 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2122 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1917 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C