آئی جی پنجاب کا عسکریت پسندوں کے خلاف ’کلین اپ آپریشن‘ کا حکم
👁️ 24 بار دیکھا گیا
آئی جی پنجاب کا عسکریت پسندوں کے خلاف ’کلین اپ آپریشن‘ کا حکم
لاہور (ڈیلی اردو) انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) پنجاب عامر ذوالفقار خان نے جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں پولیس چیک پوسٹوں پر حملوں میں ملوث عسکریت پسندوں اور دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف ’کلین اپ آپریشن‘ کا حکم دے دیا۔
ڈان اخبار کے مطابق انہوں نے تونسہ میں چیک پوسٹ پر حملے میں ایک ہیڈ کانسٹیبل کی ہلاکت کے بعد ڈیرہ غازی خان کے ریجنل پولیس آفیسر (آر پی او) کے دفتر میں اجلاس منعقد کیا۔
اجلاس میں ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب، سپیشل برانچ، محکمہ انسداد دہشتگردی، پنجاب آپریشنز، ڈی پی او ڈیرہ غازی خان اور دیگر افسران نے شرکت کی۔
آئی جی پنجاب نے آر پی او کو ہدایت دی کہ سرحدی علاقوں میں پولیس چیک پوسٹوں پر نفری کی تعداد میں اضافہ کیا جائے اور جدید آلات سے لیس ماہر سنائپرز کو تعینات کیا جائے۔
آئی جی نے جنوبی پنجاب کے ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ محمد سلیم کو تونسہ حملے کی تفصیلی انکوائری رپورٹ 24 گھنٹے میں سینٹرل پولیس آفس میں جمع کرانے کا حکم دیا۔
انہوں نے ایڈیشنل آئی جی (جنوبی) کو کچے کے علاقے سمیت حساس علاقوں میں آپریشن کی ذاتی طور پر نگرانی کرنے کا حکم بھی دیا۔
انہوں نے ہدایت دی کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کے لیے پولیس ٹیموں کو مزید وسائل، جدید اسلحہ اور اضافی نفری فراہم کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس کو جرائم پیشہ افراد کی نقل و حرکت کے حوالے سے سندھ اور بلوچستان پولیس کے ساتھ رابطوں اور معلومات کا تبادلہ بھی بہتر بنانا چاہیے۔
قبل ازیں آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز ڈیرہ غازی خان میں ہلاک ہونے والے ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کی روح کو خراج عقیدت پیش کیا۔
انہوں نے ہیڈ کانسٹیبل کے لواحقین کے لیے فلاحی پیکج کا وعدہ کرتے ہوئے کہا کہ پولیس اہلکار محکمے کا حقیقی اثاثہ اور قوم کے ہیرو ہیں۔
انہوں نے نشتر ہسپتال ملتان کا بھی دورہ کیا اور تونسہ حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکار محمد رمضان کی عیادت کی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
واشنگٹن اور تہران میں بڑا بریک تھرو، امریکہ اور ایران نے حملے روکنے پر اتفاق کر لیا
30/June/2026 👁️ 326 بار دیکھا گیا
چترال، بنوں اور جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کے مہلک حملے، کئی ہلاکتیں
30/June/2026 👁️ 172 بار دیکھا گیا
لبنان کی فوجی قیادت کی سینٹکام کمانڈر سے ملاقات، اسرائیل معاہدے کے نفاذ پر گفتگو
30/June/2026 👁️ 155 بار دیکھا گیا
باجوڑ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، اہم کمانڈر سمیت چار دہشت گرد ہلاک
30/June/2026 👁️ 128 بار دیکھا گیا
افغانستان: پاکستانی فضائی حملوں میں 36 افغان شہری ہلاک، طالبان کا دعویٰ
30/June/2026 👁️ 144 بار دیکھا گیا
عراق کا ایران نواز ملیشیاؤں کو آخری الٹی میٹم
30/June/2026 👁️ 240 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8869 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4647 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3487 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2487 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2249 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1932 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C