آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں پر پروجیکٹائل حملے
👁️ 187 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز میں تین بحری جہازوں پر پروجیکٹائل حملے
لندن (ڈیلی اردو) رائل تھائی نیوی کی جانب سے تھائی لینڈ میں رجسٹر کارگو جہاز میوری ناری پر حملے کی تصدیق کے بعد بی بی سی ویریفائی نے میری ٹائم سکیورٹی فرم وینگارڈ سے ان تینوں جہازوں کے بارے میں تفصیلات حاصل کی ہیں جن کو آج نامعلوم پروجیکٹائل سے نشانہ بنایا گیا ہے۔
ون میجسٹی نامی کنٹینر جہاز جاپان میں رجسٹرڈ ہے اور اس پر اس وقت حملہ ہوا جب وہ متحدہ عرب امارات کے ساحلی شہر راس الخیمہ سے 29 میل (47 کلومیٹر) شمال میں تھا۔ اس حملے نتیجے میں جہاز 10 سینٹی میٹر (4 انچ) سوراخ ہو گیا۔ تاہم اب جہاز محفوظ بندرگاہ کی طرف بڑھ رہا ہے۔
سٹار گیوینتھ نامی دوسرا جہاز مارشل آئی لینڈ میں رجسٹرڈ ہے۔ اطلاعات کے مطابق کہ دبئی کے شمال میں تقریباً 57 میل (92 کلومیٹر) کے فاصلے پر کسی نامعلوم ذریعہ کی جانب سے حملے کے نتیجے میں جہاز کو نقصان پہنچا لیکن اس کا عملہ محفوظ ہے۔
وینگارڈ نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ میوری ناری عمان کے شمال میں تقریباً 12 میل (19 کلومیٹر) کے فاصلے پر تھا جب اس پر حملہ کیا گیا، جس سے جہاز میں آگ لگ گئی۔
نیچے دیے گئے نقشے میں ان مقامات کی نشاندہی کی گئی جہاں یہ واقعات پیش آئے۔ بی بی سی نے وینگارڈ اور برطانیہ کی میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز کے سکیورٹی اتھارٹی کی جانب سے مہیا تفصیلات کا موازنہ کر کے اسے تیار کیا ہے۔
برطانیہ کے میری ٹائم مانیٹر ٹریڈ آپریشنز (یو کے ایم ٹی او) کا کہنا ہے کہ انھیں موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق مشرق وسطیٰ میں تنازع کے آغاز سے لے کر اب تک 13 جہازوں پر حملہ ہو چکا ہے۔
یو کے ایم ٹی او کا کہنا ہے کہ انھیں مشکوک سرگرمیوں کی چار رپورٹیں بھی موصول ہوئی ہیں، جس سے خلیج عرب، آبنائے ہرمز اور خلیج عمان میں اور اس کے ارد گرد کام کرنے والے بحری جہازوں کو متاثر کرنے والے واقعات کی کل تعداد 17 ہو گئی ہے۔
اس سے قبل برطانیہ کے میری ٹائم ٹریڈ آپریشنز نے خبر دی تھی کہ تین تجارتی جہازوں سے ’نامعلوم پروجیکٹائل‘ ٹکرانے کی اطلاعات ہیں۔
ان میں سے ایک کارگو جہاز، جو کہ عمان کے شمال میں موجود تھا، کو پرجیکٹائل لگنے کے بعد اس کے عملے کو بحفاظت طریقے سے نکال لیا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 299 بار دیکھا گیا
ایران نواز گروہوں سے عالمی خطرہ، امریکہ نے شہریوں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کر دیا
20/July/2026 👁️ 151 بار دیکھا گیا
بنوں میں سیکورٹی کا آپریشن، ایک دہشت گرد ہلاک، 8 مشتبہ افراد گرفتار
20/July/2026 👁️ 198 بار دیکھا گیا
پاک افغان سرحد پر شدید جھڑپ، کرم سیکٹر میں بھاری ہتھیاروں کا استعمال
20/July/2026 👁️ 167 بار دیکھا گیا
اردن میں ایرانی حملوں کے دوران دو امریکی فوجی ہلاک، متعدد زخمی، ایک لاپتہ
19/July/2026 👁️ 266 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیل کے دو فضائی حملوں میں 9 فلسطینی ہلاک
19/July/2026 👁️ 202 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3571 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3415 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C