آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایرانی بجلی گھر اور پُل تباہ کر دینگے، امریکی صدر ٹرمپ
👁️ 283 بار دیکھا گیا
آبنائے ہرمز نہ کھلی تو ایرانی بجلی گھر اور پُل تباہ کر دینگے، امریکی صدر ٹرمپ
واشنگٹن (ڈیلی اردو/روئٹرز/اے ایف پی/اے پی) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے بجلی گھروں اور پلوں پر حملوں کی دھمکی دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اگر آبنائے ہرمز بحری جہازوں کے لیے نہ کھولی گئی تو ایران کے شہری انفراسٹرکچر کو نشانہ بنایا جائے گا۔
اتوار کی صبح اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر یہ آبی گزرگاہ نہ کھولی گئی تو ایران ’’جہنم میں جی رہا ہو گا۔‘‘
ٹرمپ نے لکھا، ’’منگل کو ایران میں بجلی گھروں اور پُلوں (کی تباہی) کا دن ہو گا۔ آبنائے ہرمز کھولو، ورنہ تم جہنم میں جیو گے، بس دیکھتے رہو!‘‘۔۔
دوسی جانب ایران کی مشترکہ فوجی کمان نے اتوار کو خبردار کیا کہ اگر امریکہ اور اسرائیل نے ایرانی شہری تنصیبات پر حملے کیے تو خلیجی ممالک اور اسرائیل میں تیل کی تنصیبات کے ساتھ ساتھ دیگر شہری بنیادی ڈھانچے کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی جائیں گی۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی 'ارنا' کے مطابق ختم الانبیاء ہیڈکوارٹر نے بتایا، “ہم ایک بار پھر دہراتے ہیں اگر آپ نے دوبارہ جارحیت کی اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنایا تو ہمارا جواب اور زیادہ سخت ہوگا۔”
آبنائے ہرمز عالمی توانائی کی فراہمی کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی جانب سے 28 فروری کو ایران کے خلاف جنگ کے آغاز کے بعد سے ایران نے اس آبنائے کو بند کر رکھا ہے۔
امریکی صدر اس اہم آبی گزرگاہ کو کھولنے کے لیے ایران کو کئی بار الٹی میٹم دے کر مہلت بڑھا چکے ہیں۔ گزشتہ ہفتے انہوں نے ایران کے ساتھ ’’مثبت مذاکرات‘‘ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ ڈیڈلائن چھ اپریل تک بڑھا دی تھی۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
عراق: وادی الشای میں عراقی فضائی حملے، داعش کا اہم کمانڈر ہلاک
11/September/2026 👁️ 111 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی آپریشن، داعش خراسان کے اہم کمانڈر سمیت 5 دہشتگرد ہلاک
11/September/2026 👁️ 69 بار دیکھا گیا
بدخشاں میں طالبان کے کمانڈ مرکز پر راکٹ حملہ، اے ایف ایف کا 4 اہلکار ہلاک کرنے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 146 بار دیکھا گیا
ایران کا آبنائے ہرمز میں امریکی بغیر پائلٹ آبدوز قبضے میں لینے کا دعویٰ
09/September/2026 👁️ 103 بار دیکھا گیا
ایران کا اردن میں امریکی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل حملے کا دعویٰ، 20 میزائل داغے جانے پر اردن کا بیان
09/September/2026 👁️ 122 بار دیکھا گیا
امریکا کا 5 ایرانی آئل ٹینکرز تباہ کرنے کا دعویٰ، حملوں کی ویڈیوز بھی جاری
09/September/2026 👁️ 116 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26285 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15531 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11819 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9118 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7410 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5134 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C