08/May/2020

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اہم ملاقات

👁️ 65 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اہم ملاقات

آرمی چیف قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اہم ملاقات

راولپنڈی (ڈیلی اردو) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجودہ سے امریکی خصوصی نمائندہ برائے افغانستان مصالحتی عمل زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔ ملاقات میں دوطرفہ امور اور خطے کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال اور افغان مصالحتی عمل کے بارے میں بھی بات چیت کی گئی۔

اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھرپور تعاون جذبہ خیر سگالی کے تحت ہے۔ زلمے خلیل زاد نے خطےمیں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کی تعریف کی۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C