آسٹریا میں شامی پناہ گزین کے چاقو حملے میں چودہ سالہ لڑکا ہلاک، چار زخمی
👁️ 163 بار دیکھا گیا
آسٹریا میں شامی پناہ گزین کے چاقو حملے میں چودہ سالہ لڑکا ہلاک، چار زخمی
ویانا (ڈیلی اردو/رائٹرز/اے پی/ڈی پی اے) آسٹرین حکام کے مطابق جنوبی شہر فیلاخ میں کل ہفتے کے روز چاقو سے حملہ کر کے ایک لڑکے کو قتل اور چار دیگر افراد کو زخمی کرنے والا مشتبہ ملزم ایک شامی پناہ گزین ہے، جو زیر حراست ہے اور آسٹریا میں قانونی طور پر مقیم تھا۔
آسٹریا کے دارالحکومت ویانا سے اتوار 16 فروری کو موصولہ رپورٹوں کے مطابق ملکی وزیر داخلہ گیرہارڈ کارنر نے صحافیوں کو بتایا کہ اس حملے کا مشتبہ ملزم ایک ایسا 23 سالہ شامی مرد شہری ہے، جس کے بارے میں اب تک کی چھان بین کے مطابق قوی شبہ ہے کہ وہ اپنی ”اسلام پسند دہشت گردانہ سوچ‘‘ کی وجہ سے اس جرم کا مرتکب ہوا۔
مشتبہ ملزم کے ‘اسلامک اسٹیٹ‘ سے مبینہ روابط
آسٹرین وزیر داخلہ گیرہارڈ کارنر نے کہا، ”اس مشتبہ ملزم کو فیلاخ میں جائے واردات سے کل ہفتے کے روز ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔‘‘
ساتھ ہی وزیر داخلہ نے مزید کہا کہ وہ اس ”اسلام پسند حملہ آور کی وجہ سے غصہ محسوس کرتے ہیں، جس نے شہر فیلاخ میں بے قصور لوگوں پر چاقو سے اندھا دھند وار کرنا شروع کر دیے۔‘‘
گیرہارڈ کارنر نے فیلاخ میں صحافیون سے گفتگو کرتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس شامی ملزم کے دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ کے ساتھ رابطے تھے اور وہ انتہا پسندوں کے ساتھ آن لائن رابطوں کے نتیجے میں بہت ہی کم وقت میں شدت پسندانہ سوچ کا حامل ہو گیا تھا۔
اس واقعے میں ملزم نے چاقو سے پے در پے وار کر کے پانچ افراد کو زخمی کیا تھا، جن میں سے بعد میں ایک 14 سالہ لڑکا انتقال کر گیا۔ پولیس کے مطابق باقی چاروں زخمی بھی مرد ہیں، جن میں سے دو کو شدید زخم آئے ہیں جبکہ باقی دو مقابلتاً معمولی زخمی ہوئے ہیں۔
ملزم کو روکنے کی کوشش کرنے والا بھی شامی شہری
فیلاخ کا شہر جنوبی آسٹریا میں وفاقی صوبے کَیرنٹن میں دراؤ نامی شہر کے کنارے واقع ہے۔ اس حملے کے بارے میں کَیرنٹن کے صوبائی گورنر پیٹر کائزر نے اتوار کے روز بتایا کہ حملہ کرنے والا بھی شامی شہری تھا اور اسے روکنے کی کوشش کرنے والا ایک شخص، جو اس وقت اتفاقاﹰ وہاں سے گزر رہا تھا، وہ بھی ایک شامی شہری ہے۔
صوبائی گورنر نے خاص طور پر اس 42 سالہ شخص کا شکریہ ادا کیا، جو خود بھی شامی شہری ہے اور ایک مقامی فوڈ ڈلیوری کمپنی کے لیے کام کرتا ہے۔ اس شخص نے جب ملزم کو چاقو سے حملے کر کے لوگوں کو زخمی کرتے دیکھا، تو وہ اپنی گاڑی اس نیت سے ملزم کے بہت قریب لے گیا کہ اسے ڈرا کر صورت حال کو خراب تر ہونے سے بچا سکے۔
گورنر پیٹر کائزر کے الفاظ میں، ”یہ حقیقت اس بات کو واضح کر دیتی ہے کہ کس طرح ایک ہی قومیت کے افراد میں دہشت گردی کی صورت میں بدی اور انسان دوستی کی صورت میں نیکی ایک دوسرے کے پہلو بہ پہلو بلکہ یکجا ہو سکتے ہیں۔‘‘
فیلاخ میں کل کا حملہ حالیہ برسوں میں آسٹریا میں کیا جانے والا دوسرا ہلاکت خیز جہادی حملہ تھا۔ اس سے قبل نومبر 2020ء میں دہشت گرد تنظیم ‘اسلامک اسٹیٹ‘ میں اپنی بھرتی میں ناکام رہنے والے ایک انتہا پسند نے ویانا میں اپنی خود کار رائفل سے فائرنگ کر کے چار افراد کو ہلاک کر دیا تھا اور پھر وہ خود بھی پولیس کے ہاتھوں گولی لگنے سے مارا گیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 5 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 39 بار دیکھا گیا
روسی دارالحکومت ماسکو پر یوکرین کا بڑا ڈرون حملہ، 400 سے زائد ڈرونز استعمال، جنگ میں نئی شدت
21/July/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
نوشہرہ میں امن جرگہ کے رہنما اعجاز خان ٹارگٹ کلنگ میں ہلاک، تحقیقات شروع
21/July/2026 👁️ 54 بار دیکھا گیا
پاکستان بھارت سرحد پر رات بھر گولہ باری
20/July/2026 👁️ 317 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8962 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4811 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3573 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3427 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2566 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2320 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C