ابوبکر البغدادی نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر عبداللہ قرداش کو اپنا جانشین مقرر کردیا
👁️ 82 بار دیکھا گیا
ابوبکر البغدادی نے صدام حسین کے سابق فوجی افسر عبداللہ قرداش کو اپنا جانشین مقرر کردیا
لندن (ڈیلی اردو) عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے عراق کے سابق آمر صدر صدام حسین کے فوجی افسر کو اپنا جانشین مقرر کر دیا۔
برطانوی اخبار نے دعوی کیا ہے کہ داعش کے سربراہ ابوبکر البغدادی نے اپنا جانشین عراق کے سابق مصلوب صدر صدام حسین کے ایک سابق فوجی افسر کو مقرر کیا ہے یعنی آئندہ داعش کی قیادت صدام حسین کا ایک سابق فوجی افسر کرے گا۔
برطانوی اخبار ’دی ٹائمز‘کے مطابق استاد کے لقب سے مشہور عبداللہ قرداش 2003 میں صدام کی فوج میں شامل تھا۔ امریکی فوج نے 48 سالہ البغدادی اور قرداش کو سنہ 2003ء کو پکڑا تھا۔ ان دونوں پر ‘القاعدہ’ کے ساتھ رابطوں کا الزام عاید کیا گیا تھا۔ دونوں کو بصرہ سے گرفتار کیا گیا۔
البغدادی نے قرداش کی مدد سے سینکڑوں قیدیوں کو ‘داعش’ میں بھرتی کرنے کی مہم چلائی اور اس کے ساتھ مل کر’خلافت’ کا اعلان کیا۔ اس وقت سے قرداش البغدادی کا انتہائی قریب رہا ہے۔عراق کے سابق سیکیورٹی ایڈوائزر فاضل ابو رغیف نے کہا کہ ابو بکر البغدادی اپنے منصب سے دست بردار نہیں ہوں گے۔
عبداللہ قرداش کو تنظیم کی لاجسٹک شعبے کے محدود اختیارات دیے گئے ہیں۔خیال رہے کہ عبداللہ قرداش کو ‘داعش’ کے قانون سازوں میں شمار کیاجاتا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کوئٹہ کینٹ میں پولیس اہلکاروں کے داخلے پر مبینہ پابندی ، کینٹ پاس طلب
03/September/2026 👁️ 30 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 58 بار دیکھا گیا
اپر اورکزئی : نامعلوم افراد کی فائرنگ جے یو آئی رہنما ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
یمن: تعز میں شدید لڑائی، حوثی باغیوں کی کئی محاذوں پر پیش قدمی، حکومتی فورسز کا جوابی حملہ
03/September/2026 👁️ 59 بار دیکھا گیا
زیارت : اسسٹنٹ کمشنر کے اسکواڈ پر حملہ، 11 دہشتگرد اور 8 اہلکار ہلاک
03/September/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
جبری مذہب تبدیلی کیس، عدالت کا ہندو خاتون کو گھر واپس بھیجنے کا حکم
03/September/2026 👁️ 51 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15517 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11796 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7382 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C