اجتماعی قبریں: کینیڈین وزیر اعظم کا پاپ فرانسس سے معافی مانگنے کا مطالبہ
👁️ 133 بار دیکھا گیا
اجتماعی قبریں: کینیڈین وزیر اعظم کا پاپ فرانسس سے معافی مانگنے کا مطالبہ
اوٹاوا (ڈیلی اردو/وی او اے) کینیڈا کے وزیراعظم جسٹن ٹروڈو نے دو اجتماعی قبروں سے لگ بھگ ایک ہزار لاشیں ملنے کے بعد مسیحیوں کے کیتھولک روحانی پیشوا پاپ فرانسس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کینیڈا آئیں اور رہائشی اسکولوں میں قبائلی بچوں کے ساتھ کیتھولک چرچ کے روا رکھے جانے والے سلوک پر معافی مانگیں۔
برطانوی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہوں نے ذاتی طور پر خود پاپ فرانسس سے بات کی ہے اور ان پر زور دیا ہے کہ صرف معافی مانگنا ہی نہیں، بلکہ کینیڈا کی سرزمین پر آکر مقامی باشندوں سے معافی مانگنا اہم ہے۔
Prime Minister Justin Trudeau said he asked the pope to come to Canada to apologize for the Catholic Church's role in running residential schools for indigenous children, after nearly 1,000 bodies were found in two mass graves https://t.co/BT7OKjcrsj pic.twitter.com/X2gxNt5Nqb
— Reuters (@Reuters) June 26, 2021
کینیڈین شہر اوٹاوا میں صحافیوں سے گفتگو میں ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ کیتھولک چرچ کے رہنما اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں اور مستقبل میں کیے جانے والے اقدامات سے متعلق متحرک ہیں۔
خیال رہے کہ کینیڈا کی صوبے سس کیچوان میں قائم میریول ریزیڈینسی اسکول سے ایک بار پھر ایسی قبریں دریافت ہوئی ہیں جن میں 751 قبائلی بچوں کی لاشین دفن تھیں۔
اس سے کچھ ہفتے قبل برٹس کولمبیا کے ایک سابق اسکول سے بھی 215 غیر نشان شدہ قبریں دریافت ہوئی تھیں۔
کینیڈا میں رہائشی اسکول سسٹم جو کہ 1831 سے 1996 تک فعال تھا، اس میں لگ بھگ ایک لاکھ 50 ہزار قبائلی بچوں کو اپنے خاندانوں سے جدا کر کے مسیحی رہائشی اسکولوں میں لے آئے تھے۔
ان اسکولوں کی اکثریت کیتھولک تھی جنہیں وفاقی حکومت چلاتی تھی۔
فیڈرل کمیشن کی ایک رپورٹ کے مطابق رہائشی اسکولوں نے کینیڈا کے قبائلی بچوں کی ثقافتی نسل کشی کی۔
جسٹن ٹروڈو کا کہنا تھا کہ انہوں بہت سے کیتھولک مسیحیوں سے اس بارے میں براہِ راست سنا ہے اور جو چاہتے ہیں کہ چرچ اس ضمن میں مثبت کردار ادا کرے۔
رواں ماہ کے اوائل میں پاپ فرانسس نے ایک بیان میں کہا تھا کہ 215 بچوں کی لاشیں ملنے پر انہیں تکلیف ہوئی ہے۔
پاپ فرانسس کی جانب سے مقامی افراد کی ثقافت اور حقوق کی عزت کرنے کا پیغام بھی دیا گیا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایرانی وزیر داخلہ کی وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سے ملاقاتیں
22/July/2026 👁️ 1 بار دیکھا گیا
بلوچستان: مستونگ میں جھڑپوں کے دوران مسجد اور مدرسہ تباہ، تحقیقات کا مطالبہ
22/July/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
حماس نے خلیل الحیہ کو تنظیم کا نیا سربراہ مقرر کر دیا
22/July/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
کرم میں نادرا کی موبائل وین پر مسلح افراد کی فائرنگ
21/July/2026 👁️ 301 بار دیکھا گیا
تجارتی جہازوں پر حملہ کیا تو طاقت سے جواب دینگے، سعودی فوجی اتحاد کی حوثیوں کو وارننگ
21/July/2026 👁️ 381 بار دیکھا گیا
ایران میں سرکردہ سنی عالم محمد انور ریگی فائرنگ سے ہلاک
21/July/2026 👁️ 727 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8966 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4819 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3576 بار دیکھا گیاسعودی عرب کا پاکستانی شہریوں کیلئے ویزا فیسوں میں کمی کا اعلان
16/February/2019 👁️ 3513 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2567 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2321 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C