’ادھر ہم، ادھر تم‘ کا نعرہ میرا نہیں بلکہ ذوالفقار علی بھٹو کا تھا: سردار اختر مینگل
👁️ 176 بار دیکھا گیا
’ادھر ہم، ادھر تم‘ کا نعرہ میرا نہیں بلکہ ذوالفقار علی بھٹو کا تھا: سردار اختر مینگل
کوئٹہ (ڈیلی اردو/بی بی سی) بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اور سابق وزیر اعلی سردار اختر مینگل نے بھارتی چینل پر نشر ہونے والی رپورٹ پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھوں نے صرف یہ کہا تھا کہ ریاست کے پاس فیصلے کا اختیار ہے جیسا کہ اس نے 1970 میں کیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ’میں نے سوال اُٹھایا تھا کہ بلوچستان کے زمینی حقائق کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا ریاست اب بھی یہ اختیار استعمال کر سکتی ہے۔ میں نے اس انٹرویو میں اپنے طور پر کوئی دعوی نہیں کیا تھا۔‘
سردار اختر مینگل کا کہنا تھا کہ میرے کہنے کا مطلب یہ تھا کہ اگر یہ نظام واضح طور پر کام نہیں کر رہا تو ریاست کے پاس یہ اتھارٹی ہے کہ وہ اپنے ہی کیے ہوئے فیصلے پر دوبارہ نظرثانی کرے، جیسا کے اس نے پہلے کیا تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ سنہ 1971 میں ’ادھر ہم، ادھر تم‘ کا نعرہ ذوالفقار علی بھٹو نے ہی لگایا تھا۔ یہ ریاست کی اپنی ہی پالیسیاں ہیں جس کی وجہ سے ایسے سوالات دوبارہ جنم لیتے ہیں۔ بھٹو نے تو یہاں تک کہا تھا کہ اگر کوئی رُکن اسمبلی ڈھاکہ گیا تو میں اس کی ٹانگیں توڑ دُوں گا۔ یہ ایک تاریخی حقیقت ہے۔
اُن کا کہنا تھا اس فورم پر یہ گفتگو ہو رہی تھی کہ کیا بلوچستان کے مسائل کے سیاسی حل کے لیے ریاست سنجیدہ ہے تو اس پر میرا جواب تھا کہ بالکل نہیں، ریاست اس معاملے میں بالکل سنجیدہ نہیں ہے۔
خیال رہے کہ اختر مینگل نے چند روز قبل لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس میں بلوچستان کی صورتحال پر اظہار خیال کیا تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کو حساس ٹیکنالوجی فروخت کرنے پر ایرانی نژاد امریکی گرفتار
04/June/2026 👁️ 29 بار دیکھا گیا
سعودی عرب نے کویت اور بحرین پر حملوں کو ایرانی جارحیت قرار دے دیا
04/June/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
امریکی ایوان نمائندگان نے ایران جنگ روکنے کی قرارداد منظور کر لی
04/June/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملوں میں 10 افراد ہلاک، متعدد زخمی
04/June/2026 👁️ 81 بار دیکھا گیا
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک
03/June/2026 👁️ 86 بار دیکھا گیا
روس کے زیرِ قبضہ یوکرینی علاقے میں بس پر ڈرون حملہ، 8 افراد ہلاک، 11 زخمی
03/June/2026 👁️ 73 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8783 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4465 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3192 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2366 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2051 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1862 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C