اسرائیل حماس لڑائی: نیتن یاہو کی عبوری فائر بندی میں توسیع پر مشروط آمادگی
👁️ 83 بار دیکھا گیا
اسرائیل حماس لڑائی: نیتن یاہو کی عبوری فائر بندی میں توسیع پر مشروط آمادگی
تل ابیب (ڈیلی اردو/اے پی/اے ایف پی/رائٹرز/ڈی پی اے) اسرائیل اور حماس کے مابین یرغمالیوں کے تبادلے کا سلسلہ اتوار کو بھی جاری رہا۔ عالمی رہنماؤں نے چار روزہ فائر بندی میں توسیع کی اپیل کی ہے۔ جبکہ اسرائیلی وزیر اعظم نے کہا کہ وہ صرف ایک شرط پر ایسا کر سکتے ہیں۔
Prime Minister Benjamin Netanyahu, this evening:
"We brought back another group of hostages this evening – women and children, and we are moved from the depths of our hearts, the entire nation, when we see this reuniting of families. It simply stirs the soul. pic.twitter.com/u317maE8sd
— Prime Minister of Israel (@IsraeliPM) November 26, 2023
اتوار کے روز عسکریت پسند تنظیم حماس کی جانب سے مزید 13 یرغمالیوں کی رہائی کے بعد اب تک رہا کیے گئے اسرائیلیوں کی تعداد بڑھ کر 39 ہو گئی ہے۔ دوسری طرف اسرائیل نے تین مراحل میں اب تک 117 فلسطینی قیدیوں کو رہا کیا ہے۔
امریکی، مصری اور قطری حکام کی ثالثی میں طے پانے والے اس چار روزہ فائر بندی معاہدے کے تحت حماس 50 اسرائیلی یرغمالیوں کو جبکہ اسرائیلی حکومت 150 فلسطینی قیدیوں کو رہا کرے گی۔
امریکہ، مصر اور قطر آج پیر کے روز ختم ہونے والی اس فائر بندی میں توسیع کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔ دریں اثنا فلسطینی حکام کا کہنا ہے کہ سات اکتوبر کے بعد سے صرف مقبوضہ مغربی کنارے کے علاقے سے ہی 3200 سے زائد فلسطینیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
جرمن صدر کا اسرائیل سے اظہار یکجہتی
وفاقی جرمن صدر فرانک والٹر شٹائن مائر نے کہا ہے کہ سات اکتوبر کو حماس کے عسکریت پسندوں کے دہشت گردانہ حملے کے بعد اسرائیل اپنے وجود کی جنگ لڑ رہا ہے۔
انہوں نے اپنے اسرائیلی ہم منصب آئزک ہرزوگ کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا، ”ہم اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔ یہ صرف دہشت گردی کا شکار ہونے والے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہونا نہیں ہے بلکہ ہم اپنے وجود کو لاحق خطرے کا دفاع کرنے والے اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہیں۔‘‘
وفاقی جرمن صدر نے کہا، ”دہشت گرد تنظیم حماس کو اسرائیل کو مٹا دینے کے اس کے مقصد کے حصول کی اجازت کبھی نہیں دی جائے گی۔‘‘
جرمنی، یورپی یونین اور امریکہ کے علاوہ کئی دیگر ممالک نے بھی حماس کو دہشت گرد تنظیم قرار دے رکھا ہے۔
جرمن صدر شٹائن مائر نے تاہم غزہ پٹی میں محصور شہریوں کی حفاظت پر بھی زور دیا۔ شٹائن مائر اور ان کی اہلیہ، جنہیں مبینہ طور پر ہرزوگ کا قریبی دوست بتایا جاتا ہے، اسرائیل کے دورے پر ہیں۔ ہرزوگ نے شٹائن مائر کو اپنا ”سچا دوست‘‘ قرار دیا اور کہا کہ ان کا دورہ دونوں ملکوں کے درمیان مضبوط اتحاد کا مظہر ہے۔
عبوری فائر بندی میں توسیع کی اپیل
امریکہ، مصر اور قطر نے اسرائیل سے فائر بندی میں توسیع کی اپیل کی ہے۔ امریکی صدر جو بائیڈن نے اتوار کے روز کہا کہ ان کا مقصد اس فائر بندی کی مدت میں زیادہ سے زیادہ توسیع ہے۔
فرانسیسی وزیر خارجہ نے بھی فائر بندی میں توسیع کی امید ظاہر کی ہے۔ انہوں نے کہا، ”یہ بہت اچھا ہو گا۔ تمام یرغمالیوں کی رہائی کے لیے ضروری ہے کہ فائر بندی میں توسیع کی جائے۔‘‘
عسکریت پسند گروپ حماس نے کہا ہے کہ اگر مزید فلسطینیوں کی رہائی کے لیے سنجیدہ اقدامات کیے جاتے ہیں، تو وہ بھی چار روزہ فائر بندی میں توسیع کرنے کی خواہش مند ہو گی۔ اسرائیلی وزیر اعظم نے تاہم عندیہ دیا ہے کہ ہر دس اضافی یرغمالیوں کی رہائی کے بدلے فائر بندی میں ایک دن کی شرح سے توسیع کی جا سکتی ہے۔
اخبار ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق نیتن یاہو نے امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر حماس ہر روز مزید دس یرغمالیوں کو رہا کرے، تو وہ اس اقدام کا خیر مقدم کریں گے۔ انہوں نے تاہم یہ بھی کہا، ”اس ڈیل کے اختتام پر ہم اپنے مقاصد کے حصول کے لیے بہرحال پوری طاقت استعمال کریں گے۔‘‘
نیتن یاہو کے بقول ان مقاصد میں ”حماس کو پوری طرح تباہ کر دینا اور اس بات کو یقینی بنانا بھی شامل ہے کہ حماس غزہ میں اس مقام پر واپس نہ پہنچ سکے، جہاں وہ تھی۔‘‘
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 2 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 4 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 8 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 7 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 11 بار دیکھا گیا
بھارت کا جرمنی سے 8 ارب ڈالر مالیت کی جدید آبدوزیں حاصل کرنیکا منصوبہ
17/June/2026 👁️ 6 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2097 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C