16/March/2026

اسرائیل میں ایرانی کلسٹر میزائل حملوں میں متعدد زخمی

👁️ 167 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل میں ایرانی کلسٹر میزائل حملوں میں متعدد زخمی

اسرائیل میں ایرانی کلسٹر میزائل حملوں میں متعدد زخمی

تلِ ابیب (ڈیلی اردو) اسرائیل کی ایمرجنسی سروسز نے بتایا ہے کہ وسطی اسرائیل میں ایرانی ساخت کے کلسٹر میزائل حملوں کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

 

اسرائیلی پولیس کے مطابق تلِ ابیب میں ایک کلسٹر میزائل گرنے سے تین افراد زخمی ہوئے، اور ایک جاری کی گئی ویڈیو میں دھماکے کے بعد ایک شخص کو لڑکھڑاتے ہوئے سڑک سے دور جاتے دیکھا جا سکتا ہے، جبکہ ملبہ چاروں طرف بکھرا ہوا تھا۔

 

کلسٹر ہتھیار کے ذریعے راکٹ، میزائل یا توپ کے گولے سے درجنوں یا سینکڑوں چھوٹے بم بکھیر دیے جاتے ہیں، جو ایک وسیع علاقے میں نقصان پہنچاتے ہیں۔

 

حملوں کے نتیجے میں زخمی ہونے والے افراد میں شامل ہیں

 

بنی براک میں 60 سالہ شخص کانچ کے ٹکڑوں سے زخمی

 

رمات گان میں 70 سالہ شخص دھماکے سے زخمی

فتح تقوی میں 46 سالہ اور 18 سالہ 

 

خواتین کو دھماکے کی آواز سے کانوں میں نقصان پہنچنے پر علاج فراہم کیا گیا۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C