اسرائیل میں فائرنگ، ایک ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور مارا گیا
👁️ 284 بار دیکھا گیا
اسرائیل میں فائرنگ، ایک ہلاک، 5 زخمی، حملہ آور مارا گیا
یروشلم (ڈیلی اردو/روئٹرز) مغربی کنارے کے مقبوضہ فلسطینی علاقے کے قریب وسطی اسرائیل میں اتوار سات جون کے روز مشتبہ دہشت گردانہ شوٹنگ کے ایک واقعے میں ایک شخص ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے۔ اسرائیلی ایمبولینس سروس کے مطابق اس واقعے میں مشتبہ حملہ آور بھی پولیس کی فائرنگ میں مارا گیا۔
یروشلم سے موصولہ رپورٹوں کے مطابق پولیس نے بھی تصدیق کر دی ہے کہ اس حملے کا مشتبہ ملزم مارا گیا ہے۔ پولیس نے تاہم فوری طور پر ہلاک ہونے والے شوٹر کی شناخت ظاہر نہیں کی۔
پولیس کی طرف سے کوئی دیگر تفصیلات بتائے بغیر صرف اتنا کہا گیا، ’’پولیس کی بھاری نفری موقع پر موجود ہے اور ریسکیو ورکرز اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔‘‘
ریسکیو کارکنوں کے مطابق اس حملے میں ایک 35 سالہ شخص گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہو گیا تھا، جو کچھ ہی دیر بعد دم توڑ دیا۔ اس شوٹنگ میں پانچ دیگر افراد بھی زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔
اسرائیلی ایمبولینس سروس نے بتایا کہ وسطی اسرائیل کے قصبے کوخاو یائر میں یہ شوٹنگ دراصل تین مختلف مقامات پر کی گئی، اور یہ مقامات مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی علاقے کے شہر قلقیلیہ سے محض چند کلومیٹر دور ہیں۔
نیوز ایجنسی روئٹرز نے لکھا ہے کہ فلسطینی عسکریت پسند تنظیم حماس نے اسرائیل میں شوٹنگ کے اس واقعے کو سراہا ہے، لیکن اس حملے کی ذمے داری قبول نہیں کی۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے بتایا ہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو کے دفتر کی طرف سے کہا گیا کہ اس واقعے کے بعد وزیر اعظم کو فوراﹰ اس حملے سے متعلق بریفنگ دی گئی۔
اسرائیلی نیوز ویب سائٹ ’وائی نیٹ‘ کے مطابق مارا جانے والے حملہ آور مشتبہ طور پر اسرائیل کا ایک عرب شہری تھا۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
حوثیوں کی سعودی عرب میں تیل تنصیبات اور ہوائی اڈوں سے دور رہنے کی وارننگ، حملوں میں شدت کا خدشہ
18/October/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
بھارت کے زیر انتظام کشمیر: فوجی افسر کی اہلیہ کے خلاف حساس معلومات غیر ملکی اداروں کو دینے کے الزام میں مقدمہ درج
18/October/2026 👁️ 60 بار دیکھا گیا
ایتھوپیا کے علاقے تیگرائے میں کشیدگی بڑھ گئی، ڈرون حملوں کے بعد اریٹیریا کی فوج اور مقامی جنگجو پیچھے ہٹنے پر مجبور
18/October/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
امریکا کے تعاون سے ایران پر 36 ہزار بم گرائے، جوہری پروگرام تباہ کردیا،اسرائیلی وزیر دفاع کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
خضدار: ماربل فیکٹری پر مسلح حملہ، مالک کے بیٹے سمیت 18 افراد اغوا، ایک مزدور زخمی
18/October/2026 👁️ 65 بار دیکھا گیا
یمن میں تعز اور باب المندب کے محاذ گرم، جنوبی جائنٹس بریگیڈز کا حوثیوں کے خلاف نئے حملے کا دعویٰ
18/October/2026 👁️ 66 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26380 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15618 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11912 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9265 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7522 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5473 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C