اسرائیل نے 2026 کیلئے دفاعی بجٹ میں اربوں ڈالر کا اضافہ منظور کر لیا
👁️ 262 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے 2026 کیلئے دفاعی بجٹ میں اربوں ڈالر کا اضافہ منظور کر لیا
یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیل کے وزیر دفاع کے دفتر نے جمعے کو بتایا ہے کہ 2026ء کے لیے اسرائیل کا دفاعی بجٹ 112 ارب شیکل (34.63 ارب ڈالر) مقرر کیا گیا ہے، جو کہ پہلے مسودے میں مختص کیے گئے 90 ارب شیکل سے زیادہ ہے۔
وزیر دفاع اسرائیل کاٹز اور وزیر خزانہ بیزلیل سموٹریچ نے دفاعی اخراجات کے فریم ورک پر اتفاق کیا ہے، جبکہ کابینہ اگلے سال کے بجٹ پر بحث شروع کر چکی ہے، جسے مارچ تک منظور کرنا ضروری ہے ورنہ نئے انتخابات کا امکان ہے۔
اسرائیلی وزراء نے جمعرات کو معمول کے مطابق طویل اجلاس شروع کیا تھا جبکہ آج بروز جمعہ اس حوالے سے ووٹنگ متوقع ہے۔
کاٹز نے کہا کہ فوج اپنے جنگجوؤں کی ضروریات پوری کرتی رہے گی اور ریزروسٹوں پر بوجھ کم کرے گی۔ ان کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے، ’’ہم اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کو مضبوط بنانے اور جنگجوؤں کی ضروریات مکمل طور پر پوری کرنے اور ریزروسٹوں پر بوجھ کم کرنے کے لیے فیصلہ کن اقدامات جاری رکھیں گے تاکہ اسرائیلی ریاست کی ہر محاذ پر سلامتی یقینی بنائی جا سکے۔‘‘
غزہ جنگ اسرائیل کے لیے مہنگی ثابت ہوئی ہے جبکہ اسرائیل نے 2024ء میں حماس اورلبنان میں حزب اللہ کے ساتھ فوجی تنازعات پر 31 ارب ڈالر خرچ کیے۔
سموٹریچ کے دفتر نے کہا کہ 2026ء کا دفاعی بجٹ جنگ سے ایک روز قبل 2023ء کے مقابلے میں 47 ارب شیکل بڑھایا گیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
امریکہ ایران معاہدہ مکمل، آبنائے ہرمز کھل گئی، صدر ٹرمپ کا اعلان
15/June/2026 👁️ 123 بار دیکھا گیا
امریکہ اور ایران کے درمیان امن معاہدہ طے پا گیا، پاکستانی وزیراعظم
15/June/2026 👁️ 127 بار دیکھا گیا
غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 6 فلسطینی ہلاک
15/June/2026 👁️ 105 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملے کے بعد ایران کا سخت ردعمل
15/June/2026 👁️ 113 بار دیکھا گیا
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے 10 واقعات میں مائننگ بارودی مواد کے استعمال کا انکشاف
15/June/2026 👁️ 174 بار دیکھا گیا
بیروت پر اسرائیلی حملہ، حزب اللہ کے سینئر کمانڈر علی موسی دقدوق 5 ساتھیوں سمیت ہلاک
15/June/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8827 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4552 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3269 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2448 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2086 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1895 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C