13/March/2026

اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا

👁️ 154 بار دیکھا گیا

ایڈمن
امریکا
اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا

اسرائیل نے ایرانی جوہری تنصیب کو نشانہ بنایا

یروشلم (ڈیلی اردو) اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) نے کہا ہے کہ ملکی فضائیہ نے تہران کے قریب ایک تنصیب کو نشانہ بنایا جو جوہری ہتھیاروں کی تیاری کے لیے اہم صلاحیتوں کے لیے استعمال ہو رہی تھی۔

 

جوہری ہتھیاروں کی نگرانی کرنے والے ادارے انسٹیٹیوٹ فار سائنس اینڈ انٹرنیشنل سکیورٹی (آئی ایس آئی ایس) کے صدر ڈیوڈ البرائٹ کے مطابق گیارہ مارچ کی سیٹلائٹ تصاویر میں ’طالقان 2‘ نامی تنصیب کی چھت پر تین بڑے سوراخ نظر آئے، اور امکان ہے کہ یہ اندرونی طور پر تباہ ہو گئی ہو۔

 

یہ تنصیب پارچین فوجی کمپلیکس میں واقع ہے، جو تہران سے تقریباً 30 کلومیٹر جنوب میں ہے۔ ادارے کے مطابق یہ مقام اکتوبر 2024 میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں پہلے بھی تباہ ہو چکا تھا۔

 

بعد ازاں، اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر اعلان کیا کہ اس نے تہران میں وسیع پیمانے پر نئے حملوں کی ابتدا کر دی ہے، جس کا ہدف ایران کے دارالحکومت میں حکومتی انفراسٹرکچر ہے۔

شیئر کریں:

متعلقہ خبریں

خبر
سیاست

قومی اسمبلی میں اہم بل کی منظوری

1 گھنٹہ پہلے تفصیل
خبر
سیاست

وزیر خارجہ کا اہم بیان

2 گھنٹے پہلے تفصیل

موسمی حالات

کراچی

32°C

لاہور

28°C