اسرائیل نے لبنان میں حملوں کو غیر عسکری اہداف تک وسعت دیدی
👁️ 48 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان میں حملوں کو غیر عسکری اہداف تک وسعت دیدی
تل ابیب (ڈیلی اردو/ڈی پی اے/اے ایف پی) اسرائیل نے پیر کے روز لبنان میں مالیاتی گروپ القدر الحسن کی متعدد شاخوں اور سائٹس پر حملے کیے۔ اسرائیل کا الزام ہے کہ یہ مالیاتی گروپ شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کو ہتھیاروں کے حصول کے لیے مالی معاونت فراہم کرتا ہے۔ اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں نبطیہ اور صور کے علاقوں میں مالیاتی ادارے القدر الحسن کی مختلف شاخوں کے علاوہ درجنوں مقامات پر حزب اللہ کے ٹھکانوں پر حملے کیے۔ خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اسرائیل نے لبنان میں اپنے فضائی حملوں کو غیر عسکری اہداف تک وسعت دے دی ہے۔
ایران نواز شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ کے خلاف گزشتہ ایک ماہ سے جاری اسرائیلی حملوں کا مقصد لبنان میں فعال اس تنظیم کی حربی صلاحیتوں کو کمزور بنانا ہے۔ اسرائیل نے مالیاتی ادارے القدر الحسن پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حزب اللہ کی ”دہشت گردانہ کارروائیوں‘‘ کے لیے ماولی معاونت فراہم کر رہا ہے۔
واضح رہے کہ القدر الحسن حزب اللہ سے تعلق رکھنے والی ایک مالیاتی کمپنی ہے، جو چھوٹے قرضے فراہم کرتی ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں میں جب لبنان میں روایتی مالیاتی نظام انتہائی خراب معاشی حالات کی وجہ سے بیٹھ گیا، ایسے میں چھوٹے قرضے دینے والے اس مالیاتی ادارے نے پزیرائی حاصل کی۔
اسرائیل کا الزام ہے کہ اس ادارے کی مالی مدد سے حزب اللہ ہتھیاروں اور جنگجوؤں کی تنخواہوں کی ادائی کر رہی ہے۔ اسی تناظر میں اس مالیاتی ادارے پر امریکہ نے پابندیاں عائد کیں تھیں۔ امریکہ الزام ہے کہ حزب اللہ جو خود عالمی مالیاتی نظام سے الگ ہے، وہ اس گروپ کا سہارا لے کر اپنی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔ اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے جنوبی لبنان میں اس مالیاتی ادارے کی خلاف گیارہ فضائی حملے کیے گئے۔
دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ پیر کے روز لبنان سے درجنوں راکٹ اسرائیل کی جانب داغے گئے۔ اس سے قبل اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلینٹ نے کہا تھا کہ لبنان میں حزب اللہ کے خلاف اسرائیلی عسکری کارروائیوں میں اضافہ کیا جا رہا ہے تاکہ یہ گروپ اسرائیل پر حملے نہ کر پائے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران معاہدے پر قائم نہ رہا تو "جہنم برپا کر دینگے"، امریکی صدر ٹرمپ
18/June/2026 👁️ 41 بار دیکھا گیا
مردان میں گردوارے کے اندر فائرنگ، معمر سکھ میاں بیوی ہلاک
18/June/2026 👁️ 102 بار دیکھا گیا
یوکرین جنگ پر جی سیون کا سخت فیصلہ، روس کیخلاف نئی پابندیوں کا اعلان
18/June/2026 👁️ 75 بار دیکھا گیا
جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ساتھ بفر زون کم کردیا، پابندیوں میں نرمی کا اعلان
18/June/2026 👁️ 55 بار دیکھا گیا
اسرائیل کے جنوبی لبنان پر متعدد نئے فضائی حملے
18/June/2026 👁️ 57 بار دیکھا گیا
ٹانک میں گھر پر کواڈ کاپٹر حملہ، خاتون سمیت 4 افراد زخمی
18/June/2026 👁️ 88 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8832 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4567 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3276 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2456 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2098 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1901 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C