مائیکرو سافٹ: اسرائیل پر ایرانی ہیکرز کے سائبر حملوں کو ناکام بنانے کا دعوٰی
👁️ 118 بار دیکھا گیا
مائیکرو سافٹ: اسرائیل پر ایرانی ہیکرز کے سائبر حملوں کو ناکام بنانے کا دعوٰی
تل ابیب (ڈیلی اردو) امریکی بین الاقوامی ٹیکنالوجی کمپنی مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ جمعرات کے روز ایران حکومت سے تعلق رکھنے والے ایک لبنانی گروپ پولونیم نے اسرائیل میں کام کرنے والی 20 تنظیموں اور اداروں کے علاوہ لبنان میں متحرک ایک تنظیم پر بھی سائبر حملے کیے ہیں تاہم انہیں ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔
مائیکروسافٹ نے ایک بیان میں کہا کہ جن اسرائیلی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں دفاع اورمالیات کے علاوہ دیگر شعبوں میں خدمات انجام دینے والے ادارے بھی شامل ہیں۔ بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ حملوں میں ملوث پولونیم گروپ کے ایرانی وزارت برائے انٹیلیجنس اور سکیورٹی سے قریبی روابط ہیں۔
مائیکروسافٹ کا کہنا ہے کہ ایران اور ہیکرز کے درمیان رابطے 2020ء سے قائم ہیں۔ ایران حکومت خود کارروائی کرنے کی بجائے کسی تیسرے فریق کو اس طرح کے سائبر حملوں کی ذمہ داری سونپ دیتی ہے تاکہ وہ سائبر حملوں میں ملوث ہونے کے الزامات کو مسترد کر سکے۔ ماضی میں بھی ایران پر ان گنت سائبر حملوں کے الزامات لگتے رہے ہیں۔
اس ہفتے امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف بی آئی نے بتایا تھا کہ امریکا نے بوسٹن میں بچوں کے ایک ہسپتال پر گزشتہ موسم گرما کے دوران ہونے والے سائبر حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔ ایف بی آئی کے ڈائریکٹر کے مطابق انہوں نے اتنا خوفناک سائبر حملہ اس سے پہلے کبھی نہیں دیکھا تھا۔
مائیکروسافٹ نے اکتوبر 2021ء میں بھی ایرانی ہیکرز کی جانب سے امریکی اور اسرائیلی دفاعی ٹیکنالوجی کمپنیوں کو کامیابی سے نشانہ بنانے کا دعوٰی کیا تھا۔ حملے میں امریکا، یورپی یونین اور اسرائیل میں مائیکروسافٹ کا سافٹ ویئر استعمال کرنے والے 250 اداروں کو ہیک کرلیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ مشرق وسطیٰ میں سرگرم بحری ٹرانسپورٹیشن کی کئی کمپنیوں کو بھی نشانہ بنانے کا دعوٰی کیا گیا تھا۔
گزشتہ ماہ اسرائیل کی نیشنل سائبر ڈائریکٹوریٹ نے ایسے حملوں سے بچاؤ کے لیے دفاعی سکیورٹی کی طرح سائبر سکیورٹی کو بھی مضبوط کرنے کی خاطر وزارت مواصلات کے ساتھ ایک مشترکا پروگرام شروع کیا ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران پر نئے حملے کے نتائج پہلے سے کہیں زیادہ سنگین ہوں گے، اسماعیل بقائی کی امریکہ اور اسرائیل کو تنبیہ
05/November/2026 👁️ 33 بار دیکھا گیا
بلوچستان : ضلع ہرنائی میں سکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ و سازوسامان برآمد
04/November/2026 👁️ 114 بار دیکھا گیا
مردان میں پولیس انسپکٹر پراسرار طور پر لاپتہ، گاڑی رنگ روڈ سے مل گئی، مبینہ اغوا کا خدشہ
04/November/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
اسلام آباد ہائیکورٹ کا توہینِ مذہب کیس میں سزا یافتہ شخص کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم
04/November/2026 👁️ 61 بار دیکھا گیا
لکی مروت: پولیس مقابلے میں خودکش بمبار سمیت 2 دہشتگرد ہلاک، زخمی ساتھی فرار، اسلحہ اور مشتبہ سامان برآمد
04/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
کرم: سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں خودکش حملے کی منصوبہ بندی کرنے والا دہشتگرد ہلاک
04/November/2026 👁️ 91 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26432 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15668 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11972 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9335 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7584 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5577 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C