اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران ممکنہ طور پر جنسی تشدد کے واقعات ہوئے، اقوام متحدہ مشن
👁️ 81 بار دیکھا گیا
اسرائیل پر حماس کے حملے کے دوران ممکنہ طور پر جنسی تشدد کے واقعات ہوئے، اقوام متحدہ مشن
نیو یارک (ڈیلی اردو/رائٹرز/وی او اے) اقوام متحدہ کے ماہرین کی ایک ٹیم نے پیر کے روز کہا کہ یہ یقین کرنے کی معقول بنیاد موجود ہے کہ 7 اکتوبر کو حماس کے اسرائیل پر حملے کے دوران کئی جگہوں پر جنسی تشدد بشمول ریپ اور اجتماعی زیادتی کے واقعات ہوئے تھے۔
اقوام متحدہ کی خصوصی ایلچی پرمیلا پیٹن کی قیادت میں ایک ٹیم نے 29 جنوری سے 14 فروری کے درمیان اسرائیل کا دورہ کیا جس کا مقصد 7 اکتوبر کے حملوں سے منسلک جنسی تشدد سے متعلق معلومات اکٹھی کرنا، تجزیہ کرنا اور اس کی تصدیق کرنا تھا۔
24 صفحات پر مشتمل اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قابل بھروسہ واقعاتی معلومات سے جنسی تشدد کے کچھ واقعات کی نشاندہی ہوتی ہے، جن میں نازک اعضا کو نقصان پہنچانا، جنسی تشدد، ظالمانہ، غیرانسانی اور توہین آمیز سلوک بھی شامل ہے۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشن پر جانے والی ٹیم کو ایسی واضح اور قابل اعتماد معلومات ملی ہیں کہ غزہ لے جانے والے کچھ یرغمالوں کو جنسی تشدد کی مختلف اشکال کا نشانہ بنایا گیا اور ان کے پاس یہ یقین کرنے کی معقول بنیادیں ہیں کہ اس نوعیت کا تشدد جاری ہو سکتا ہے۔
اقوام متحدہ کی ٹیم نے کہا ہے کہ جنسی تشدد کی مجموعی وسعت و حجم، دائرہ کار اور اس کی نوعیت کے تعین کے لیے مکمل تحقیقات کی ضرورت ہو گی۔
فلسطینی عسکریت پسند گروپ حماس متعدد بار جنسی تشدد کے الزامات سے انکار کرتے ہوئے انہیں مسترد کر چکا ہے۔
7 اکتوبر کے واقعہ کے بعدفلسطینیوں کے خلاف جنسی تشدد کی اطلاعات
اس سے پہلے کی رپورٹوں میں اقوام متحدہ کی ٹیم نے یہ بھی کہا تھا کہ اسے اداروں کی سطح پر، سول سوسائٹی کے ذرائع اور براہ راست انٹرویوز سے بھی، 7 اکتوبر کے واقعہ کے بعد حراستی مراکز، گھروں پر چھاپوں کے دوران اور پڑتالی چوکیوں پر فلسطینی مردوں اور عورتوں کے خلاف جنسی تشدد کے بارے میں معلومات حاصل ہوئیں۔ یہ حراستی مراکز اسرائیل میں تھے۔
اقوام متحدہ کی ٹیم کا کہنا ہے کہ اس نے یہ الزامات اسرائیلی وزارت انصاف اور ملٹری ایڈووکیٹ جنرل کے سامنے رکھے، جن کا کہنا تھا کہ اسرائیلی ڈیفنس فورسز کے ارکان کے خلاف جنسی تشدد کی کوئی شکایت موصول نہیں ہوئی۔
اسرائیل کے مطابق حماس کے جنگجوؤں نے 7 اکتوبر کو اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1200 افراد ہلاک اور 253 کو یرغمال بنایا گیا۔ غزہ میں حماس کے خلاف اسرائیل کے ردعمل میں حماس کی وزارت صحت کے مطابق اب تک 30 ہزار سے زیادہ فلسطینی مارے جا چکے ہیں، جن میں اکثریت عورتوں اور بچوں کی ہے۔
اسرائیل 7 اکتوبر کے حملوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کے ردعمل پر تنقید کرتا رہا ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے گزشتہ سال کے آخر میں کہا تھا کہ 7 اکتوبر کو ہونے والے جنسی تشدد کے واقعات کی جامع تحقیقات اور اس سلسلے میں قانونی چارہ جوئی کی جانی چاہیے۔
انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ جنسی بنیاد پر تشدد کی مذمت کی جانی چاہیے، چاہے وہ کہیں بھی ہو، کسی بھی وقت ہو۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
کراچی میں آپریشن، کالعدم بی ایل اے اور ٹی ٹی پی کے 5 دہشت گرد گرفتار
17/June/2026 👁️ 97 بار دیکھا گیا
ایران میں حکومتی تبدیلی کی کبھی پروا نہیں کی، امریکی صدر ٹرمپ
17/June/2026 👁️ 126 بار دیکھا گیا
چارسدہ میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، ٹی ٹی پی کے 3 مطلوب دہشت گرد ہلاک
17/June/2026 👁️ 160 بار دیکھا گیا
ماسکو میں روسی آئل ریفائنری کو یوکرینی ڈرون حملے کے بعد آگ بھڑک اٹھی
17/June/2026 👁️ 120 بار دیکھا گیا
پنجاب: اٹک میں سی ٹی ڈی کا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، خودکش جیکٹ برآمد
16/June/2026 👁️ 156 بار دیکھا گیا
اسرائیل نے لبنان پر حملے بند نہ کیے تو سخت جواب دیا جائے گا، ایران
16/June/2026 👁️ 165 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
جنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 8830 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 4563 بار دیکھا گیاپاکستانی طیاروں کا کابل، پکتیکا، خوست اور جلال آباد میں فضائی حملہ، متعدد ہلاکتیں
10/October/2025 👁️ 3274 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ کے انتہائی مطلوب کمانڈر تہران طوری کے حملے میں پولیس افسر ہلاک
15/August/2025 👁️ 2452 بار دیکھا گیاکیا آپ کو معلوم ہے خام تیل کے ایک بیرل سے کتنے لیٹر پٹرول اور ڈیزل بنتا ہے؟
01/February/2019 👁️ 2094 بار دیکھا گیاکرم: زینبیون بریگیڈ نے پولیس افسر قیصر حسین کی ہلاکت کی ذمہ داری قبول کرلی
26/August/2025 👁️ 1899 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C