اسرائیل کی سپریم کورٹ میں مسلمان جج تعینات
👁️ 88 بار دیکھا گیا
اسرائیل کی سپریم کورٹ میں مسلمان جج تعینات
یروشلم (ڈیلی اردو/اے ایف پی) اسرائیل کی اعلیٰ ترین عدالت سپریم کورٹ میں مستقل جج کی نشست پر مسلمان خالد کابوب کو تعینات کردیا گیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی اے ایف پی کی رپورٹ کے مطابق اسرائیل کے سپریم کورٹ کے حکام نے بتایا کہ مسلمان جج کو سپریم کورٹ میں مقرر کردیا گیا ہے جو یہودی اکثریتی ملک میں پہلا مسلمان جج ہیں۔
اسرائیل کے 20 فیصد سے زائد شہری عرب ہیں جہاں 2003 کے بعد عرب جج کو اعلیٰ عدالت میں ذمہ داری دی گئی ہے جبکہ اس سےقبل تعینات ہونے والے تمام عرب جج عیسائی مذہب سے تعلق رکھتے تھے۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ 63 سالہ خالد کابوب مستقل جج بننے والے پہلے مسلمان ہیں جہاں عرب، عیسائی اور مسلمانوں کی جانب سے شکایت کی جاتی ہے کہ ان کے ساتھ منظم تفریق برتی جاتی ہے۔
خالد کابوب اس سے قبل تل ابیب میں جج کے فرائض انجام دے رہے تھے اور سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے 4 ججوں میں شامل ہیں جنہیں سپریم کورٹ کے ججوں، وزیروں، قانون سازوں اور وکلا پر مشتمل کمیٹی نے منتخب کیا۔
اسرائیلی سپریم کورٹ میں مستقل جج تعینات ہونے والے خالد کابوب یافہ میں پیدا ہوئے، تل ابیب یونیورسٹی میں تاریخ اور اسلام پر تعلیم حاصل کی، قانون کی ڈگری بھی وہیں سے حاصل کی، پھر جج بننے سے قبل نجی پریکٹس کی۔
اس سے قبل اسرائیلی سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والے واحد مسلمان عبدالرحمٰن زوئبی تھے، جنہیں 1999 میں ایک سال کے لیے عبوری طور پر تعینات کیا گیا تھا۔
اسرائیل کی سپریم کورٹ میں اسرائیل اور فلسطین کے درمیان بدترین تنازعات سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوجیوں کی خلاف ورزیوں کے کیس پر سماعت ہوتی ہے۔
عدالت میں فلسطینی خاندان کے ان 7 افراد کا کیس پر زیرسماعت جو نچلی عدالتوں کے فیصلے کے خلاف دائر کیا گیا، جس میں فلسطینی شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔
متاثرہ فلسطینی خاندان کو مشرقی بیت المقدس سے منسلک شیخ جراہ کے کشیدگی کے علاقے میں قائم ان کے گھروں سے بے دخل کیا گیا تھا۔
اسرائیل نے 2017 میں شرعی عدالتی نظام کے تحت تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مسلمان خاتون کو جج مقرر کردیا تھا۔
شمالی قصبے تیمرا سے تعلق رکھنے والی ایک قانون دان حانا خطیب کو تین مردوں کے ساتھ جسٹس کمیٹی میں منتخب کیا گیا تھا اور انہیں اسرائیل میں مسلمانوں کے عائلی قوانین کے لیے عدالت کی قاضی (مذہبی امور) مقرر کیا گیا تھا۔
اسرائیل میں عائلی قوانین طلاق، شادی اور نان نفقہ کے مسائل شرعی عدالتوں کے زمرے میں آتے ہیں اور مختلف طبقات کے لیے الگ نظام موجود ہے۔
متعلقہ خبریں
وزیر خارجہ کا اہم بیان
تازہ ترین خبریں
ایران کے خلاف نئی کارروائی کی تیاری، اسرائیل میں فوجی آپشن پر غور تیز
03/September/2026 👁️ 107 بار دیکھا گیا
یمن: حوثی باغیوں کے حکومتی فورسز کے ٹھکانوں پر 14 بیلسٹک میزائلوں سے حملہ
03/September/2026 👁️ 71 بار دیکھا گیا
تربت : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، بی ایل اے کے 2 دہشتگرد ہلاک
03/September/2026 👁️ 62 بار دیکھا گیا
پشاور میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 4 دہشتگرد ہلاک، اسلحہ برآمد
03/September/2026 👁️ 64 بار دیکھا گیا
سعودی قیادت میں 14 ملکی بحری اتحاد فعال، باب المندب اور بحیرہ احمر میں سکیورٹی تعاون بڑھانے کا فیصلہ
02/September/2026 👁️ 76 بار دیکھا گیا
یمن : حوثی باغیوں پر شہری کو گرفتاری کے بعد فائرنگ کرکے ہلاک کرنے کا الزام
02/September/2026 👁️ 79 بار دیکھا گیا
مقبول خبریں
ٹرمپ کا ایران کو آخری الٹی میٹم، ڈیل نہ ہوئی تو تباہ کن کارروائی کی دھمکی
04/August/2026 👁️ 26269 بار دیکھا گیاایران میں موساد کیلئے جاسوسی کا الزام، دو افراد کو پھانسی دے دی گئی
04/August/2026 👁️ 15516 بار دیکھا گیاحوثیوں کا سعودی عرب کے نجران ایئرپورٹ پر ڈرون حملہ
05/August/2026 👁️ 11795 بار دیکھا گیاجنوبی وزیرستان: رات کی تاریکی میں طالبان اسنائپرز نے پاکستانی فوجیوں کو نشانہ بنایا، ویڈیو جاری
17/September/2025 👁️ 9096 بار دیکھا گیایمن میں حوثی باغیوں کے میزائل اور ڈرون حملے، 36 فوجی اہلکار ہلاک
07/August/2026 👁️ 7381 بار دیکھا گیاایران سیکس ویڈیو: وزارت فرہنگ و ارشاد اسلامی کے سربراہ رضا ثقتی کو عہدے سے ہٹا دیا
30/July/2023 👁️ 5062 بار دیکھا گیاموسمی حالات
کراچی
32°C
لاہور
28°C